وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے بنگلورو میں خود انحصاری پر وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی


قومی سلامتی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور مسلح افواج تکنیکی اعتبار سے ترقی یافتہ ہو رہی ہیں: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 16 JUN 2023 1:18PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 16 جون 2023 کو کرناٹک کے بنگلورو میں 'دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری' پر وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں ایوانوں سے کمیٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی طرف سے دفاع میں 'آتم نربھرتا ' حاصل کرنے کے لیے ، کیے گئے اقدامات اور ان فیصلوں کی وجہ سے اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیر دفاع نے،  ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک کی سلامتی کو بڑھانے اور مسلح افواج کو تکنیکی اعتبار سے  ترقی یافتہ بنانے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ خود انحصاری کو یقینی بنانے کے لیے مانگ کی یقین دہانی کو سب سے اہم پہلو قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ ان میں دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ، سرمائے کے اخراجات سمیت؛ مالی سال 2023-24 میں ملکی صنعت کے لیے دفاعی سرمائے کی خریداری کے بجٹ کا ریکارڈ 75 فیصد مختص کرنا اور مثبت اندرون کاری  فہرستوں کا اجرا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ حکومت کے فیصلوں کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے اور آج ملک آبدوزیں، لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور ہتھیار مقامی طور پر تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کر رہی ہے، بلکہ دوست ممالک کی سکیورٹی ضروریات بھی پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا  ’’گزشتہ مالی سال میں ہماری دفاعی پیداوار ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی اور برآمدات 16000 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دفاعی شعبہ اور پوری قوم صحیح راستے پر گامزن ہے‘‘۔

وزیر دفاع  نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ نظریہ سے قطع نظر، مکمل خود انحصاری کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ تمام حلقوں سے اتفاق رائے رہا ہے۔  انہوں نے کہا’’اگر ہم ہندوستان کو درآمد کنندہ کے بجائے دفاعی برآمد کنندہ بنانا چاہتے ہیں، تو ہمیں ’نیشن فرسٹ‘ کے تصور کے ساتھ ہر حال میں ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اس کے بعد ہی ہم آتم نر بھر بھارت کے مقصد کو حاصل کر سکیں گے‘‘ ۔

بحث کے دوران، کمیٹی کے اراکین نے قیمتی تجاویز پیش کیں، جن کو وزیر دفاع نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دفاع کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ؛ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان؛ سکریٹری دفاع  جناب گردھر ارامانے؛ سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) جناب  وجے کمار سنگھ اور سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

**********

 

ش ح۔ اک ۔ ق ر

(16-06-2023)

U. No.6211


(Release ID: 1932865) Visitor Counter : 154