سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ویبھَو فیلوشپ پروگرام نے ،ہندوستانی ایس ٹی ای ایم ایم   تارکین  وطن  کو ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے جوڑنے کا اعلان کیا

Posted On: 15 JUN 2023 3:48PM by PIB Delhi

حکومت نے ایک نیا فیلوشپ پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ ہندوستانی  سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ ، میتھ میٹکس، میڈیسن  (ایس ٹی  ای ایم ایم ) تارکین وطن  کو ہندوستانی تعلیمی اور تحقیق  وترقی  اداروں کے ساتھ مربوط تحقیقی کام کے لیے جوڑ دیا جائے ،جس کے نتیجے میں سائنس اور ٹکنالوجی کے اہم  شعبوں میں علم، حکمت اور بہترین طریقوں کو شیئر کرنے  کا موقع ملے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کے ذریعہ لاگو کیا جانے والا ویشوک بھارتیہ ویگیانک (ویبھَو) فیلوشپس پروگرام ہندوستانی نژاد (این آر آئی /  او سی آئی /  پی آئی او) کے ممتاز سائنسدانوں/ماہرین ٹیکنالوجی، جو  اپ اپنے متعلقہ ممالک میں تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،  کو  دیا جائے گا۔  75 منتخب فیلوز کو 18 شناخت شدہ علمی عمودی شعبوں میں کام کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا ،جن میں منجملہ  دیگر  کے کوانٹم ٹیکنالوجی، صحت، فارما، الیکٹرانکس، زراعت، توانائی، کمپیوٹر سائنسز، اور مادی سائنسز شامل ہیں۔

حکومت ہند نے ہندوستانی ایس  ٹی ای ایم ایم  تارکین  وطن کو ہندوستانی اداروں کے ساتھ جوڑنے کے لئے ویبھو سربراہ اجلاس کا اہتمام کیا تھا ،جس کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم نے کیا اورجس میں  25,000 سے زیادہ حاضرین کی شرکت کی ۔  70 سے زیادہ ممالک سے  تعلق رکھنے والے ہندوستانی ایس  ٹی ای ایم ایم    تارکین  وطن  نے  پروگرام   میں  حصہ لیا۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویبھو  سربراہی اجلاس کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا "حکومت ہند نے سائنس، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ سائنس سماجی و اقتصادی تبدیلیوں کی طرف ہماری کوششوں کا محور ہے" ۔

فیلوشپ پروگرام ویبھو  پروگرام کی تشکیل اور نفاذ کے ذریعے ان کوششوں کو آگے بڑھانے کے ایک قدم کے طور پر شروع کیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے سائنس دانوں کے درمیان ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ  ای آئیز)، یونیورسٹیوں، اور/یا عوامی مالی امداد سے چلنے والے سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ پہلی کال کے لیے درخواستیں 15 جون 2023 سے 31 جولائی 2023 تک کال برائے  تجاویز کے ذریعے طلب کی جا رہی ہیں۔

ویبھو فیلو تعاون کے لیے ایک ہندوستانی ادارے کی نشاندہی کرے گا اور زیادہ سے زیادہ 3 سال تک ایک سال میں دو ماہ تک گزار سکتا ہے۔ فیلوشپ میں فیلو شپ گرانٹ ( 4,00,000 روپے ماہانہ)، بین الاقوامی اور گھریلو سفر، رہائش اور ہنگامی طور پر دیئے جانے والے  فنڈشامل ہوں گے۔ ویبھو فیلوز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کریں گے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید شعبوں میں میزبان ادارے میں تحقیقی سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد کریں گے۔

درخواست دہندہ ویب سائٹ www.dst.gov.in/www.onlinedst.gov.in سے پروپوزل فارمیٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے اور اسے ڈی ایس ٹی کے ای-پی ایم ایس پورٹل کے ذریعے مکمل شدہ درخواست فارم اور تمام متعلقہ معلومات جمع کرانی چاہئیں۔

 

**********

 

ش ح۔ اک ۔ ق ر

(16-06-2023)

U. No.6199


(Release ID: 1932795) Visitor Counter : 136