صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، ایم او ایس (ایچ ایف ڈبلیو) نے ملک گیر رکت دان امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، آر ایم ایل اسپتال میں ’’عالمی یومِ عطیہ خون‘‘ کا افتتاح کیا


اس سال عالمی یومِ عطیہ خون  کی مہم کا نعرہ ہے ’خون دیں، پلازما دیں، زندگی بانٹیں، اکثر بانٹیں‘

پروفیسر ایس پی بگھیل نے سبھی پر زور دیا کہ وہ سیوا اور سہیوگ کے جذبے اور بھرپور روایت کی پیروی کرتے ہوئے خون کے عطیہ کی مہم کے عظیم مقصد کا حصہ بنیں

تکنیکی ترقی کے باوجود، خون کا کوئی متبادل نہیں ہے اور خون کا  1 یونٹ زیادہ سے زیادہ تین جانوں کو بچا سکتا ہے: پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل

’’ہمیں خون کے عطیہ سے متعلق غلط فہمیوں پر توجہ مرکوز کرنے اور لوگوں کو خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے‘‘

Posted On: 14 JUN 2023 3:08PM by PIB Delhi

’’خون کا عطیہ ایک عظیم مقصد ہے اور ہماری بھرپور ثقافت اور سیوا و سہیوگ کی روایت سے گہرے طور پر جڑا ہوا ہے۔ میں تمام شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ملک گیر رکت دان امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر خون کا عطیہ دیں۔ خون کا عطیہ ملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے اور بنی نوع انسان کے لیے ایک اہم خدمت ہے۔‘‘ یہ بات صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی بگھیل نے آج نئی دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس سال کی ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے مہم کا نعرہ ہے ’خون دیں، پلازما دیں، زندگی بانٹیں، اکثر بانٹیں‘۔ یہ دن ان مریضوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جنہیں زندگی بھر خون کی منتقلی کی مدد (بلڈ ٹرانسفیوزن سپورٹ) کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ اس کردار کی نشان دہی کرتا ہے جو ہر فرد خون یا پلازما کا قیمتی تحفہ دے کر ادا کرسکتا ہے۔

خون کے عطیہ اور رکت دان امرت مہوتسو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر مملکت، پروفیسر ایس پی بگھیل نے کہا کہ ہندوستان میں، ہر 2 سیکنڈ کے بعد خون کی منتقلی کی مانگ پیدا ہوتی ہے۔ اوسطاً ہر سال  14.6 ملین خون کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمیشہ 1 ملین کی کمی رہتی ہے۔ فہم اور آگاہی کی کمی کے علاوہ، خون کے عطیہ سے متعلق کئی ایسی غلط فہمی اور حقائق وابستہ ہیں جو صحت مند لوگوں کو خون کے عطیہ دہندگان میں تبدیل ہونے کی حوصلہ شکنی کرسکتے ہیں۔ کینسر کے مریض، سکیل سیل انیمیا اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی کثرت سے ضرورت ہوتی ہے۔ ہر دو سیکنڈ میں، ہندوستان میں کسی کو خون کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم میں سے ہر تین میں سے ایک کو اپنی زندگی میں خون کی ضرورت ہوگی۔ پروفیسر ایس پی بگھیل نے کہا کہ ’’تکنیکی ترقی کے باوجود، خون کا کوئی متبادل نہیں ہے اور خون کا 1 یونٹ زیادہ سے زیادہ تین زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔‘‘ رکت دان امرت مہوتسو کا مقصد باقاعدگی سے بغیر معاوضہ کے رضاکارانہ خون کے عطیات کے حوالے سے بیداری بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خون یا اس کے اجزاء (ہول بلڈ/پیکڈ ریڈ بلڈ سیلس /پلازما/پلیٹلیٹس) دستیاب، قابل رسائی، سستی اور محفوظ ہوں۔

خون کے عطیہ سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے، ایس پی بگھیل نے کہا کہ ’’خون کا عطیہ کمزوری کا باعث نہیں بنتا، یہ ایک غلط فہمی ہے۔ ایک شخص کے جسم میں 5 سے 6 لیٹر خون ہوتا ہے اور وہ ہر 90 دن (3 ماہ) میں خون کا عطیہ دے سکتا ہے۔ جسم بہت جلد خون تیار کرلیتا ہے؛ خون کے پلازما کا حجم  24 سے 48 گھنٹوں میں، خون کے سرخ خلیے تقریباً 3 ہفتوں میں اور پلیٹ لیٹس اور سفید خون کے خلیات منٹوں میں تیار ہوجاتے ہیں۔ اس سے کوئی کمزوری نہیں آتی۔ اس کے برعکس لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ خون کا عطیہ دینے سے پہلے خون کا چیک اپ کیا جاتا ہے، اور آپ 3 ماہ سے پہلے خون عطیہ نہیں کرسکتے، خون کا عطیہ بہت ضروری ہے۔‘‘

اس حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں خون کے عطیہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں اپنی آنے والی نسل کو خون کے عطیہ اور اعضاء کے عطیہ کی اہمیت کو سمجھانا  اور سکھانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں دیہی علاقوں میں خون کے عطیہ کے تئیں غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے لئے اس تعلق سے بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے، کیونکہ دیہی علاقوں کے لوگ اب بھی ان غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔

پروفیسر ایس پی بگھیل نے خون کے عطیہ کیمپ میں عطیہ دہندگان سے ملاقات کی اور خون عطیہ کرنے کے ان کے بے لوث عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے ان خون کا عطیہ کرنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے 100 سے زائد مرتبہ خون کا عطیہ دیا۔

انہوں نے اس ملک گیر مہم پر بھی روشنی ڈالی جسے مرکزی بلڈ بینک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ای- رکت کوش پورٹل کے ذریعے سپورٹ کیا جاتا ہے، جو خون کے عطیہ دہندگان کے قومی ذخیرے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ خون کے عطیہ دہندگان کے ایک مضبوط ریکارڈ کو بھی یقینی بناتا ہے اور ضرورت کے وقت خون کی دستیابی کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

ای-رکت کوش پورٹل کے لیے لنک:

https://www.eraktkosh.in/BLDAHIMS/bloodbank/transactions/bbpublicindex.html

 

******

 

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 6141



(Release ID: 1932346) Visitor Counter : 317