زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حیدرآباد 15 سے 17جون تک جی 20وزرائے زراعت سطح کی میٹنگ کی میزبانی کرےگا

Posted On: 14 JUN 2023 2:37PM by PIB Delhi

ایگریکلچر ورکنگ گروپ(اے ڈبلیو جی)کی وزارتی سطح کی میٹنگ حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔17-15جون 2023 سے شروع ہونےو الے تین روزہ پروگرام میں جی 20 ممبر ممالک ، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 200 سے زیادہ نمائندے حصہ لیں گے۔اس پروگرام میں مختلف ممالک کے وزرائے زراعت اور بین الاقوامی تنظیموں کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہوں گے۔

پہلے دن کا آغاز زراعت و کسان و بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت عزت مآب جناب کیلاش چودھری کے ذریعے ایک عظیم الشان نمائش کے افتتاح کے ساتھ ہوگا۔ نمائش زراعت اور متعلقہ شعبوں میں ہندوستان کی حصولیابیوں کی نمائش کرے گی۔افتتاح کے بعد زرعی نمائندہ میٹنگ (اے ڈی ایم)ہوگی۔ دوسری چھ ماہی میں اعلیٰ ہندوستانی زراعت پر مبنی کمپنیوں کی شراکت داری کےساتھ ’’فائدہ، لوگوں اور زمین کے لئے زرعی کاروبار کا نظم‘‘اور ’’ڈیجیٹل طور سے ڈسکنکٹیڈ کنکٹنگ:ہارنیسنگ دی پاور آف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اِن ایگریکلچر‘‘نامی دوسائیڈ ایونٹ ہوں گے۔ اس میں زرعی کاروباری کمپنیوں کی تشہیر میں شامل اسٹارٹ اَپ اور مرکز و ریاستی سرکار کی ایجنسیاں بھی حصہ لیں گی۔

میٹنگ کے دوسرے دن کا آغاز مرکزی وزیر زراعت عزت مآب نریندر سنگھ تومر کے ذریعے جی 20میٹنگ میں حصہ لینےوالے وزراء اور وفود کے دیگر سربراہوں کا استقبال کرتےہوئے ہوگا۔ اس دن کے وزارتی سطحی پروگراموں میں تین مساوی سیشن میں ’’غذائی تحٖفظ اور تغذیہ کے لئے پائیدار زراعت‘‘پر مذاکرے اور خواتین کی قیادت والی زراعت ، پائیدار نامیاتی تکسیریت اور موسمیاتی حل پر اعلیٰ سطحی وزارتی سطح کی بات چیت شامل ہوگی۔

وزراء کی میٹنگ کا تیسرا دن ایگریکلچر ورکنگ گروپ جی20، ہندوستانی صدارت کے نتائج کو اپنانے کے ساتھ ختم ہوگا۔ اس کے بعد نمائندہ وفود آئی سی اے آر –انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میلٹس ریسرچ(آئی آئی ایم آر)حیدرآباد کے تکنیکی دورے کے لئے آگے بڑھیں گے۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6139)



(Release ID: 1932341) Visitor Counter : 141