وزارت اطلاعات ونشریات
گجرات کے دوارکا میں آکاش وانی ٹاور کو آنے والے سمندری طوفان بیپرجوائےکے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر منہدم کردیا گیا
Posted On:
14 JUN 2023 2:37PM by PIB Delhi
گجرات کے دوارکا میں 90 میٹر اونچی گائے رسی سے چلنے والے اسٹیل آکاش وانی ٹاور کو آنے والے سمندری طوفان بیپرجوائے کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر منہدم کردیا گیا ہے۔ ایسا کسی بھی حادثے کو روکنے اور آس پاس کے علاقوں میں جان و مال کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ قدم این آئی ٹی سورت اور سی سی ڈبلیو کے اسٹرکچرل ماہرین کی جانب سے اس 35 سال پرانے ٹاور کے سیفٹی آڈٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے جنہوں نے جنوری 2023 میں اس ٹاور کو گرانے کی سفارش کی تھی۔ آکاش وانی دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دوارکا سے خدمات کی بحالی پر کام کر رہی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6137
(Release ID: 1932334)
Visitor Counter : 130