نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستانی ٹیم خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے برلن کے لئے روانہ
Posted On:
14 JUN 2023 11:17AM by PIB Delhi
ہندوستانی ٹیم موسم گرماکے خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں کے لئے 12جون کو جرمنی کے شہر برلن کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم میں کُل 280ارکان شامل ہیں ، جن میں 198ایتھلیٹس شامل ہیں ۔
اپنے سفرسے پہلے ہندوستانی ٹیم نے 8جون کو روانگی کے تقریب کے دوران ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرسے بھی ملاقات کی تھی۔
نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے مرکزی وزیر نے خصوصی اولمپک میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے لئے 7.7کروڑروپے کی رقم منظورکی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے ، جس کی منظوری دی گئی ہے ۔
ٹیم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، جواہرلال نہرواسٹیڈیم دہلی میں ایک تیاری کوچنگ کیمپ بھی لگایاتھا تاکہ عالمی سطح کے کھیل کود مقابلوں کے لئے تیاریاں کی جاسکیں ، جس میں 190ملکوں کے 7000سے زیادہ ایتھلیٹس شرکت کریں گے ۔
خصوصی اولمپک کھیل کود مقابلے 17سے 25جون تک منعقد ہوں گے ، جن میں 16مختلف کھیل کود مقابلوں میں تمغوں کے لئے بھارتی ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔
***********
Kanpur (U.P.) who lost his right leg in a train accident (ش ح ۔ح ا۔ ع آ)
U -6131
(Release ID: 1932244)
Visitor Counter : 140