نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن اولمپیاک سیل  نے اولمپک میڈلسٹ میرابائی چانو اور سی ڈبلیو جی میڈلسٹ بندیارانی دیوی کی امریکہ کے سینٹ لوئس میں تربیت کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 13 JUN 2023 5:25PM by PIB Delhi

یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کی وزارت (ایم وائی اے ایس) مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے حالیہ اجلاس میں ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ایتھلیٹس میرابائی چانو اور بندیارانی دیوی کی امریکہ کے سینٹ لوئس میں تربیت کی تجویز کے لیے غیر ملکی تربیتی کیمپ کو منظوری دے دی ہے۔

اولمپک اور کامن ویلتھ گیمز کے تمغے جیتنے والے کھلاڑی سینٹ لوئس اسکوٹ یونیورسٹی میں ڈاکٹر ایرون ہارشگ کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے اور آئندہ ایشین گیمز سے قبل اپنی بحالی اور طاقت کی تربیت کے عمل پر کام کریں گے۔

65 روزہ غیر ملکی تربیتی کیمپ کے دوران دونوں کے ساتھ بھارتی چیف کوچ وجے شرما اور فزیوتھراپسٹ تسنیم زید بھی ہوں گے۔

حکومت ان کے ہوائی سفر کے اخراجات، بورڈنگ اور قیام کے اخراجات، میڈیکل انشورنس، مقامی نقل و حمل کے اخراجات، جم کے اخراجات اور ڈاکٹر کی صلاح کاری کے اخراجات سمیت دیگر اخراجات کو پورا کرے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U.No. 6111


(Release ID: 1932063) Visitor Counter : 116