یو پی ایس سی
سول سروسز (ابتدائی ) امتحان ، 2023 کے نتائج کا اعلان
Posted On:
12 JUN 2023 1:12PM by PIB Delhi
مورخہ 28 مئی 2023 کو منعقدہ سول سروسز (ابتدائی ) نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے امیدوار وں نے سول سروسز (مین ) امتحان 2023 میں داخلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے ضوابط کے مطابق ان تمام امیدواروں کو سول سروسز (مین ) امتحان ، 2023 کے لئے تفصیلی ایپلی کیشن فارم - I (ڈی اے ایف – I) میں دوبارہ درخواست دینا ہوگا۔ ڈی اے ایف – I کو بھرنے اور جمع کرنے کی تاریخیں اور اس سے متعلق اہم ہدایات کا اعلان کمیشن کی ویب سائٹ پر وقت پر کردیا جائے گا۔
امیدواروں کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ سی ایس (پی ) 2023 امتحان کے نمبرات ، کٹ آف کے نمبرات اور جواب نامہ کو سول سروسز امتحانات 2023 کی مکمل کارروائی، حتمی نتائج کے اعلان کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔
یونی پبلک سروس کمیشن کا نئی دلی میں شاہجہاں روڈ ، دھول پور ہاؤس میں اپنے احاطے میں امتحان ہال کی بلڈنگ کے قریب ایک سہولتی کاؤنٹرہے۔ امیدوار مذکور ہ امتحان کے نتائج کے بارے میں معلومات /وضاحت ، ان سہولتی کاؤنٹر سے ذاتی طور پر دس بجے صبح سے پانچ بجے شام کے درمیان یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271, 011-23098543 اور 011-23381125 پر فون کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
*************
ش ح۔ح ا۔ رم
U-6063
(Release ID: 1931621)
Visitor Counter : 182