خصوصی سروس اور فیچرس
جی-20 کی ایس اے آئی چوٹی کانفرنس کل گوا میں شروع ہورہی ہے
ہندوستان کے سی اے جی جناب گریش چندر مرمو جی 20 کے ایس اے آئی کے صدر کی حیثیت سے افتتاحی خطبہ دیں گے
Posted On:
11 JUN 2023 5:35PM by PIB Delhi
ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اینڈ اے جی) ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز-20 (ایس اے آئی20) انگیجمنٹ گروپ کے چیئرمین ہیں ۔ ایس اے آئی 20 چوٹی کانفرنس 12 سے 14 جون 2023 تک گوا میں منعقدہوگی۔ ہندوستان کے سی اے جی جناب گریش چندر مرمو 12 جون 2023 کو افتتاحی خطبہ دیں گے۔
جی20 ملکوں کے ایس اے آئی کے ایس اے آئی 20 کے ارکان کے مندوبین، مہمان ایس اے آئیز،مدعو ایس اے آئیز،بین الاقوامی ادارے ، انگیجمنٹ گروپس اور دیگر مدعو ین سی اے آئی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ آسٹریلیا، برازیل، انڈونیشیا، جمہوریہ کوریا، روس، سعودی عرب، ترکیہ، بنگلہ دیش، مصر، ماریشس، نائجیریا، عمان، اسپین، یو اے ای، مراکش اور پولینڈ کے ایس اے آئی ذاتی طور پر اس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لئے رہنما فلسفے وسودھیو کُٹمبکم یعنی ’’ ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، اور ایک مستقبل‘‘ کے تحت، ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے دو ترجیحی شعبوں - سمندری (نیل گوں) معیشت اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر ایس اے آئی 20 انگیجمنٹ گروپ کے تعاون کی تجویز رکھی تھی۔
نیل گوں معیشت ہمارے ماحولیاتی نظام کی صحت کومحفوظ رکھتے ہوئے معاشی ترقی، بہتر ذریعہ معاش اور روزگار کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے۔ جہاں گورننس میں اے آئی کا زیادہ استعمال ہورہا ہے،وہاں ایس اے آئی کو لازمی طور پر اے آئی پر مبنی گورننس نظام کے آڈٹ کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ایس اے آئی کواپنے اثر کو بڑھانے کے لئے اپنی آڈٹ تکنیکوں میں اے آئی کو اپنانے کے مواقع کی تلاش کرنی چاہئے۔
اسی کے مطابق،ایس اے آئی 20 کانفرنس کے انعقاد کے دوران ، ایس اے آئی ہندوستان سمندری معیشت اور ذمہ دار اے آئی پر ایک جامع خلاصہ پیش اور متعارف کرائے گا۔ جس میں ایس اے آئی 20 ارکان اور دوسرے ایس اے آئی کے ذریعہ تعاون اور تجربے کو مشترک کیا گیا ہے ، جس سے کہ ان ترجیحی شعبوں پر مستقبل کے آڈٹس کی رہنمائی کی جا سکے۔ نیل گوں معیشت اور ذمہ دارانہ اے آئی پر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے دوران معروف پینلسٹوں کے ذریعہ نالج اور تجربات کو مزید مشترک کیا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ آنے والے وقت میں گورننس میں جوابدہی کو فروغ دینے اور عالمی چیلنجوں کا جواب دینے کے لئے حکومتوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں ایس اے آئی 20 انگیجمنٹ گروپ کے رول اور ذمہ داریوں پر اتفاق رائے قائم کیا جائے گا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:6043)
(Release ID: 1931540)
Visitor Counter : 134