وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے انترراشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمّان کا اعلان


یوگا کے پیغام کو پھیلانے میں میڈیا کی خدمات کے اعتراف میں 33 ایوارڈ

یہ سمّان درونِ ہند اور بیرونِ ملک یوگا کی رسائی کو پھیلانے میں میڈیا کے اہم کردار کی ستائش: جناب انوراگ ٹھاکر

افہام و تفہیم کو فروغ دینے، ستائش اور اسے اپنانے میں میڈیا کا کردار ترغیبی رہا ہے: جناب ٹھاکر

Posted On: 09 JUN 2023 5:42PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج انتراشٹریہیوگا دیوس میڈیا سمّان کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان کیا ہے۔

انتراشٹریہیوگا دیوس میڈیا سمّان 2023 کے تحت تینتیس اعزازات  بائیس ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں تین زمروں یعنی پرنٹ، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے تحت دیئے جائیں گے۔

1۔ گیارہ 11 اعزازات 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں  "اخبار میں یوگا کے بہترین میڈیا کوریج" کے زمرے کے تحت دیئے جائیں گے۔

2۔ گیارہ 11 اعزازات 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں "الیکٹرانک میڈیا (ٹی وی) میں یوگا کے بہترین میڈیا کوریج" کے زمرے کے تحت دیئے جائیں گے۔

3۔ گیارہ 11 اعزازات 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں  "الیکٹرانک میڈیا (ریڈیو) میں یوگا کے بہترین میڈیا کوریج" کے زمرے کے تحت دیئے جائیں گے۔

سال 2023 کے لیے ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بدولت ہر سال 21 جون کو منائے جانے والے یوگا کے بین الاقوامی دن نے پوری دنیا میں صحت اور بہبود کو فروغ دینے کی ایک عوامی تحریک کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یوگا نے سرحدوں اور ثقافتوں کو عبور کر کے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔ جسمانی، ذہنی اور روحانی بہبود کے لیےیوگا کے مجموعی نقطہ نظر نے خاصی دلچسپی حاصل کی ہے جس سے یہ ایک عالمی رجحان بن گیا ہے۔ بیداری پھیلانے اور یوگا کی انقلاب آفریں صلاحیت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی انتھک کوششوں کے بغیریہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔ اس کے اعتراف میں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے اس سال انتراشٹریہیوگا دیوس میڈیا سمّان کا دوسرا ایڈیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ یہ سمان ہندوستان کے اندر اور بیرون ملک یوگا کی رسائی کو پھیلانے میں میڈیا کے اہم کردار کی ستائش ہے۔ یوگا کا بین الاقوامی دن مناتے ہوئے اس قدیم عمل اور اس کے بے شمار فوائد کو فروغ دینے میں میڈیا کی بے پناہ طاقت اور ذمہ داری کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افہام و تفہیم کو فروغ دینے، ستائش اور اسے اپنانے میں میڈیا کا کردار ترغیبی رہا ہے۔ یہ اسے ایک عالمگیر پریکٹس کے طور پر پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے جو ہر عمر، پس منظر اور صلاحیتوں کے لوگوں کے لیے قابل رسائی ہے۔

ایک فعال کردار ادا کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ "میں ہندوستان اور پوری دنیا میں یوگا کی رسائی میں میڈیا کے گرانقدر تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یوگا کی انقلاب آفریں طاقت کو عام کرنے کے لیے میڈیا کی غیر متزلزل لگن نے بلاشبہ یوگا کو فلاح و بہبود کی عالمگیر زبان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سمان کی سفارش ایک آزاد جیوری کرے گی۔ سمان ایک خصوصی میڈیا/تختی/ٹرافی اور ایک توصیفی سند پر مشتمل ہوگا۔

رہنما خطوط کے مطابق  میڈیا ہاؤسیز کو 10 جون 2023 سے 25 جون 2023 کی مدت کے دوران تیار کردہ اور شائع کردہ یا سمعی/ بصری مواد کے ٹیلی کاسٹ/ نشریات کے متعلقہ کلیپنگز کے ساتھ ایک مقررہ فارمیٹ میں تفصیلات جمع کرانا ہے۔  کلیپنگز جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم جولائی 2023 ہے۔

رہنما خطوط کی تفصیلات پریس انفارمیشن بیورو

(https://pib.gov.in/indexd.aspx)

اور وزارت اطلاعات و نشریات

(https://mib.gov.in/)

کی ویب سائٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1931212) Visitor Counter : 139