ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے نے مال برداری سے مئی 2023 میں  14642 کروڑ روپے کمائے


مال برداری سے ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت (14,084 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

ریلوے نے مئی 2023 میں 134 میٹرک ٹن کی مال برداری کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 131 میٹرک ٹن کی مال برداری کے مقابلے میں 2 فیصد کا اضافہ ہے

Posted On: 08 JUN 2023 5:23PM by PIB Delhi

ماہ مئی 2022 میں 131.50 میٹرک ٹن مال برداری کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران  134 میٹرک ٹن کی ابتدائی مال برداری کی گئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 2 فی صد کا اضافہ ہے۔ مال برداری کے ذریعہ ماہ مئی 2023 میں 14641.83 کروڑ حاصل کئے گئے۔ ماہ مئی  2022 میں 14083.86 کروڑ مال برداری کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کی آمدنی کے مقابلے میں تقریباً 4 فیصداچھی آمدنی ہوئی آئی ہے۔

مجموعی بنیاد پراپریل - مئی 2023 تک گزشتہ سال کی 253.48 میٹرک ٹن کی مال برداری کے مقابلے میں 260.28 میٹرک ٹن کی مال برداری کی گئی جو پچھلے سال کی مال برداری کے مقابلے میں تقریباً 3 فی صد زیادہ ہے۔ ریلوے نے گزشتہ سال کے دوران 28512.46 کروڑ روپے کمائے جو گزشتہ سال کی اسی مدت  27066.42 کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً 5 فیصد زیادہ ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے مئی 2023 میں کوئلے کی 65.89 میٹرک ٹن، لوہے کی  15.23 میٹرک ٹن، سیمنٹ کی 13.20 میٹرک ٹن ، دیگر سامان کی 10.96 میٹرک ٹن، کنٹینرز میں 6.79 میٹرک ٹن،  فرٹیلائزر میں 4.89 میٹرک ٹن، خوراک میں 4.89 میٹرک ٹن اور معدنی تیل میں 4.823 میٹرک ٹن کی مال برداری  کی ہے۔

‘‘کارگو کے لئے بھوک’’ منتر کے ساتھ ہندوستانی ریلوے نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ چست پالیسی سازی کے ذریعے تائیدیافتہ گاہک رُخی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کی یونٹوں کے کام  نے ریلوے کو اس اہم کامیابی میں مدد فراہم کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1930867) Visitor Counter : 128