سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں این ایچ -44کے اودھم پور-رام بن سیکشن پر واقع دریائے چناب میں دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا م مکمل ہوگیاہے

Posted On: 08 JUN 2023 10:40AM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں این ایچ -44کے اودھم پور-رام بن سیکشن پر واقع  دریائے چناب میں  دولین والے جیسوال برج کی تعمیر کاکا  م مکمل ہوگیاہے۔ایک سلسلے وارٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہاکہ یہ شاندار ڈیزائن کیاگیا بیلنس کینٹی لیور پل 118میٹرپرمحیط ہے اوراسے 20کروڑکی لاگت سے تیارکیاگیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZIX8.jpg

جناب گڈکری نے کہاکہ اس پل کے بننے سے دو مقاصد پورے  ہونگے۔ پہلا ، چندرکوٹ سے رام بن سیکشن پر بھیڑبھاڑ کم ہوگی اور اس سے بلارکاوٹ گاڑیوں کی نقل وحرکت کو یقینی بنانے  میں مدد ملے گی ۔ دوسرا ، اس سے جموں –سری نگرقومی شاہراہ -44پر شری امرناتھ یاتراکے دوران گاڑیوں اورعقیدت مندوں  کی بلارکاوٹ آمدورفت  کی سہولت حاصل ہوگی ، جس کی شروعات جلد ہونے والی ہے ۔

جناب گڈکری نے کہاکہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کی دوراندیش قیادت میں ہم  جموں وکشمیر کو غیرمعمولی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے  فراہم کرنے کے ساتھ اپنے عزم پرثابت قدم ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ انقلابی ترقی نہ صرف خطے کے اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہے بلکہ ایک اہم سیاحتی مقام کے طورپر اس کی طرف رغبت کو بڑھاتی ہے ۔

***********

Kanpur (U.P.) who lost his right leg in a train accident            (ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)

U -5940


(Release ID: 1930684) Visitor Counter : 138