وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کل کیرالہ اور لکش دیپ میں ساگر پری کرما یاترا کے ساتویں مرحلے کا آغاز کریں گے

Posted On: 07 JUN 2023 6:15PM by PIB Delhi

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر  جناب پرشوتم روپالا نے پورے  ملک کے ساحلی     علاقوں کے دورے کے لئے ایک منفرد   اقدام ‘‘ ساگر پری  کرما’’شروع کیاہے۔ اس دورے کا پہلے سے طے شدہ  سمندری راستہ ہے۔  جناب روپالا ماہی گیروں،     ماہی پروری کرنے والوں اور مختلف اسکیموں کے مستفیدین سے ملیں گے اور  براہ راست              ان سے ان کے معاملات سے      روشناس  ہوں گے۔ وزیرموصوف ملک میں ماہی گیری کے شعبے کے مزید فروغ کے لئے ان لوگوں   کے صلاح و مشورے لیں گے۔ ساگر پری کرما کےپہلے مرحلے کے سفر کا آغاز 5؍ مارچ 2022 کو مانڈوی ، گجرات سے ہوا تھا اور اب تک ساگر پری کرما کے 6 مرحلوں میں  گجرات،  دمن اور دیو،   مہاراشٹر، گوا، کرناٹک اور انڈمان نکوبار کے ساحلی علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ساگر پری کرما کے چھٹے مرحلے میں کیرالہ اور لکش دیپ کی یوٹی انتظامیہ کا احاطہ کیا جائے گا۔ ساگر پرکرما مرحلہ سات کیرالہ کے ساحلی علاقوں اور لکشدیپ کی یوٹی انتظامیہ کا احاطہ کرے گا۔

کیرالہ کو قدرت نے 590 کلو میٹر طویل مالامال ساحلی علاقے سے نوازا ہے اور ریاست کی  معیشت اور ماہی گیروں اور دیگر فریقوں کی سماجی و اقتصادی بہبود میں ماہی گیری کے شعبے کا بڑا رول ہے۔  ریاست میں تقریبا 222 سمندری  ماہی گیری کے گاؤں ہیں، جہاں بھاری تعداد میں لوگوں کو ماہی گیری سے متعلق روزگار حاصل ہیں۔ کیرالہ کے آبی حیاتیاتی تنوع  اور ماہی گیری کی دولت      سے دس لاکھ کے قریب مچھیرے روزگار حاصل کرتے ہیں اور اس کے علاوہ      متعدد     متعلقہ سرگرمیوں میں  لوگوں کو روزی روٹی ملتی ہے۔

لکش دیپ میں 4200 مربع کلو میٹر کا   وسیع       و عریض      ساحل ہے۔    20 ہزار مربع کلو میٹر ٹیری ٹوریئل واٹرز،    چار لاکھ مربع کلو میٹر خصوصی  اقتصادی زون (ای ای زیڈ) اور 132 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے اور لکش دیپ       کے اردگرد       کا سمندر  کھلے سمندر کی ماہی گیری وسائل، خصوصاً    ٹونا   مچھلی کے وسائل کے اعتبار سے مالا مال ہے۔

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیر کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیر کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیر کے ریاستی وزیر جناب  ساجی  چیریان اور مرکزی و ریاستی ماہی گیری محکے کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام و افسران اور ماہی  گیروں کے نمائندے 8 سے 12 جون 2023 کے دوران  کیرالہ اور لکش دیپ میں ساگر پری کرما پروگرا م میں شامل ہوں گے۔

پردھان منتری متسیہ سمپدا اسکیم (پی ایم ایم ایس وائی) ، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) سے متعلق سرٹیفکیٹ  ؍ منظوری     اس موقع پر دیئے جائیں  گے، جو جدید طور طریقے استعمال کرنے والے ماہی گیروں، ماہی پروروں اور نوجوان ماہی گیری  صنعت کاروں کے لئے ہوں گے۔ پی ایم ایم ایس وائی اسکیم ، یو ٹی اسکیموں، ای شرم، ایف آئی ڈی ایف ، کے سی سی وغیرہ سے متعلق  وہاں کی پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا ، ویڈیو اور ڈیجیٹل مہم کے ذریعے تشہیر کی جائے گی۔

ساگر پری کرما کے ذریعے حکومت کی ماہی گیری سے متعلق اسکیموں ؍ پروگراموں کے بارے میں جانکاری عام ہو رہی ہے  اور ماہی گیری سے متعلق بہترین طور طریقوں، ذمہ دارانہ ماہی گیری کے بارے میں  لوگوں کو معلومات حاصل ہونے میں مدد مل رہی ہے۔ آنے والے ساگر پری کرما مرحلے میں ماہی گیروں کے معاملات کے ازالے اور اپنی بہبود کے لئے پی ایم ایم ایس وائی   اور کے سی سی سمیت مختلف    اسکیموں کو بروئے کار لانے میں ماہی گیروں کی حوصلہ افزائی    ہو سکے گی۔        

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1930629) Visitor Counter : 118