وزارت دفاع

وزیر دفاع  اور جرمنی کے وزیر دفاع نے دو طرفہ دفاعی تعاون، بالخصوص صنعتی شراکت داری میں اضافہ کرنے کے لیے بات چیت کی


جناب راج ناتھ سنگھ نے ، اترپردیش اور تمل  ناڈو دفاعی راہداریوں میں جرمن سرمایہ کاری کی دعوت دی

ہندوستان کی ہنرمند افرادی قوت اور مسابقتی لاگت کے ساتھ ساتھ،جرمنی کی اعلیٰ ٹیکنالوجیاں اور سرمایہ کاری ، تعلقات کو مزید مضبوط کرسکتی ہیں

Posted On: 06 JUN 2023 2:24PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 6 جون 2023 کو نئی دلّی میں جرمنی کے وفاقی وزیر دفاع جناب بورس پستوریس کے ہمراہ دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوںوزراء نے، دو طرفہ دفاعی تعاون کی جاری سرگرمیوں  کا جائزہ لیا اور تعاون کو مزید بڑھانے، خاص  طور پر دفاعی صنعتی شراکت  داری میں اضافہ کرنے کے طریقے تلاش کئے۔

وزیر دفاع نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ابھرنے  والےمواقعوں پر روشنی ڈالی جن میں اترپردیش اورتمل ناڈو میں دو دفاعی صنعتی راہداریوں میں، جرمن سرمایہ کاری کے امکانات بھی شامل تھے۔ ہندوستانی دفاعی صنعت، جرمن دفاعی صنعت کی فراہمی کے سلسلےمیں  حصہ لےسکتی ہے اور فراہمی کے سلسلے کی لچک میں حصہ رسدی کرنے کے علاوہ ماحولیاتی نظام  کی قدر میں اضافہ کرسکتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیاکہ ہندوستان اورجرمنی، مشترکہ اہداف اور طاقت کی تکمیل یعنی ہنرمندی افرادی قوت اورہندوستان سےمسابقتی لاگت نیزجرمنی کی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر زیادہ علامتی تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔

ہندوستان اور جرمنی کے درمیان سن 2000 سے جامع شراکت داری ہے، اسے 2011 سے حکومت کے سربراہوں  کی سطح پر ،بین حکومتی مشاورت   کے ذریعے مستحکم کیاجارہا ہے۔

وفود کی سطح کی میٹنگ میں ، دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے اور دفاعی عملےکے سربراہ جنرل انل چوہان سمیت وزارت دفاع کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ہندوستان میں جرمنی کی طرف سے وزارت دفاع کے اسٹیٹ سکریٹری جناب  بینی ڈکٹ زِمر اور دیگر سینئر حکام کے علاوہ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر بھی اس میٹنگ  میں موجودتھے۔ 2015 کے بعد جرمنی کے کسی وزیر دفاع کا یہ ہندوستان کا پہلادورہ ہے۔

دو طرفہ ملاقات سے قبل مہمان خصوصی کو تین افواج کا گارڈآف  آنر پیش  کیا گیا۔

دن کے آخر  میں، جناب بورس پستوریس، دفاعی مہارت کی اختراعات (آئیڈیکس) کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں،آئی آئی ٹی دلّی میں کچھ ہندوستانی دفاعی اسٹارٹ ا پس کے ساتھ بات  چیت کریں گے۔

جرمنی کے وفاقی وزیر دفاع، چارروزہ دورے پر 5 جون کوہندوستان پہنچے ہیں۔ 07 جون کووہ ممبئی کاسفر  کریں گےجہاں وہ مغربی بحری کمان کے ہیڈکوارٹر اور میزاگون ڈوک شپ بلڈرز لمیٹڈ کا دورہ کریں  گے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.5877



(Release ID: 1930250) Visitor Counter : 96