سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے آسام میں 1450 کروڑ روپے مالیت کے چار پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
Posted On:
05 JUN 2023 3:24PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسام میں ناگاؤں بائی پاس-تیلیا گاؤں، اور تیلیگاؤں-رنگاگارہ کے درمیان 4 لین کے سیکشن کا افتتاح کیا اور منگل دائی بائی پاس اور دبوکا-پاراکھوا کے درمیان 4 لین سیکشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلی جناب ہمنتا بسوا سرما، رکن پارلیمنٹ جناب دلیپ سائکیا، رکن پارلیمنٹ جناب پردیوت بوردولوئی، اور جنگلات اور ماحولیات ریاستی وزیر جناب چندر موہن پٹوواری بھی موجود تھے۔ ان 4 پروجیکٹوں کی مالیت 1450 کروڑ روپے ہے جو ریاست کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم سرمایہ کاری کی علامت ہے۔
ناگاوں بائی پاس-تیلیاگاؤں اور تیلیاگاؤں-رنگاگارہ کے درمیان 18 کلومیٹر طویل 4-لین سیکشن کی مالیت 403 کروڑ روپے ہے۔ یہ چوڑی شاہراہ شمالی آسام اور بالائی آسام کے درمیان رسائی میں اضافہ کرے گی، جس سے اقتصادی ترقی ہو گی اور نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
این ایچ 15 پر منگل دائی میں 535 کروڑ کی کل لاگت سے 15 کلومیٹر کے بائی پاس کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھے جانے سے آسام، مغربی بنگال اور اروناچل پردیش کے درمیان رابطے کو مضبوط مے گی، بغیر کسی رکاوٹ کے سفر اور علاقائی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
این ایچ -29 پر دبوکا اور پاراکھوا کے درمیان 517 کروڑ کی کل لاگت سے 13 کلومیٹر طویل بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھے جانے سے گوہاٹی-دیما پور اقتصادی کوریڈور کے ساتھ کنکشن مضبوط ہوگا ، میانمار اور تھائی لینڈ سے روابط کو فروغ ملے گا۔ یہ بائی پاس آسام اور ناگالینڈ کے درمیان بین علاقائی رابطے میں اضافہ کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-5836
(Release ID: 1930043)
Visitor Counter : 143