وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع مسٹر لائیڈ آسٹن کے درمیان نئی دہلی میں بات چیت ہوئی


بات چیت میں مضبوط دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا؛ نئی ٹیکنالوجیوں اور مشترکہ پیداوار کی مشترکہ ترقی پر توجہ مرکوزکی گئی

اگلے چند سالوں کے لیے امریکہ -ہندوستان دفاعی صنعتی تعاون کا روڈ میپ مکمل کر لیا گیا

Posted On: 05 JUN 2023 1:27PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 05 جون 2023 کو نئی دہلی میں امریکی وزیر دفاع مسٹر لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ یہ میٹنگ گرمجوش اور خوشگوار رہی۔ فریقین نے صنعتی تعاون کو مستحکم کرنے کے طورطریقوں کی نشاندہی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے،باہمی دفاعی تعاون کے مختلف مسائل پر کی کافی حد تک تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراءموصوف نے فراہمی کےلچکدارسلسلے کی تعمیر کے طریقوں کی جستجو کی۔ دونوں فریق ،نئی ٹیکنالوجیوں کی مشترکہ ترقی اور موجودہ اور نئے نظاموں کی مشترکہ پیداوار کے مواقع کی نشاندہی کریں گے اور دونوں ممالک کے دفاعی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے لئےراہ کو سہل بنائیں گے۔ انہوں نے، ان مقاصد کی ضمن میں، امریکہ-ہند دفاعی صنعتی تعاون کے لیے ایک روڈ میپ کی تکمیل کی، جو اگلے چند سالوں کے لیے پالیسی کی سمت کی رہنمائی کرے گا۔

دونوں اطراف نے مستحکم اور کثیر جہتی دو طرفہ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مصروفیت کی جاری رفتار کو برقرار رکھنےسے اتفاق کیا۔ انہوں نے حال ہی میں دفاعی مصنوعی ذہانت اور دفاعی خلاء پر توجہ مرکوز کرنے والے افتتاحی مکالموں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں وزراء نے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنی مشترکہ دلچسپی کے پیش نظر، علاقائی سلامتی سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انیل چوہان، دفاع کے سکریٹری شری گریدھر ارامانے اور دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت سمیت وزارت دفاع کے سینئر عہدیداران نےاس میٹنگ میں شرکت کی۔

وفود کی سطح کی اس بات چیت سے قبل، امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کو تینوں افواج کے ذریع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع دو روزہ دورے پر 04 جون 2023 کو نئی دہلی پہنچے ہیں۔

*****

U.No.5834

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1930022) Visitor Counter : 147