امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کیرالہ کے کوچی میں  مہمان خصوصی کے طورپر امرتہ اسپتال کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا


جناب امت شاہ نے اوڈیشہ میں المناک ٹرین   حادثے میں جان گنوانے والے کنبوں کے تئیں  گہری تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں گزشتہ نو برسوں میں  جامع نقطہ نظر کے ساتھ ملک میں  صحت  کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے

مودی حکومت کی جانب سے لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لئے سووچھ بھارت  ابھیان  ،فٹ انڈیا مشن  ،غذائی مشن  ،  مشن اندر دھنش  ،آیوشمان بھارت اور جل جیون مشن جیسے  متعد د اقدامات کئے گئے ہیں ،اس کے ساتھ طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچوں میں بڑا  اضافہ درج کیا گیا ہے

اماّ نے دنیا بھر کے کروڑوں  لوگو  ں  کو اپنا پیار  ، لگاؤ اورتوانائی بخشی ہے، اماّ نے ان سے ملنے والے ہرشخص کی  زندگیوں میں حقیقی معنوں  میں شعور ، توانائی اور ابدی  امن   کا احساس پیدا کیا ہے

پانچ  دہائیوں میں مذہب ، روایت ،ثقافت اور خدمت میں  اماّ کے تعاون سے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں سناتن ثقافت کو شہرت  ملی ہے

اپنے کاموں کے ذریعہ اماّ  نے پوری دنیا میں ہندوستانی ثقافت کو ایک نئی جہت دی ہے

ایک سو 25 بستروں سے شروع ہوا امرتہ اسپتال 1350 بستروں کی گنجائش کے ساتھ آج دنیا کا سب سے بہترین ادارہ ہے،عمدگی  ، اختراع  اور جذبے کے ساتھ مریض  کی دیکھ بھال کے تئیں وقف  یہ  ادارہ ہندوستان کے اعلیٰ ترین مراکز میں سے ہے

خدمات کے شعبے میں امرتہ اسپتال کے25 برسوں  کے  سنہرے سفر میں  20 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جس پر 800 کروڑروپے کا خرچ آیا، اماّ  کے اس ادارے  نے  ‘‘سیوا پرمو دھرم ’’ کو حقیقی شکل دی ہے

دو ہزار ایک کے گجرات  زلزلے کےبعد اماّ  کی فاؤنڈیشن نے دو گاؤوں میں  1200سے زائد  زلزلہ –مزاحم  مکانات  کی تعمیر کرائی  تھی ، آج بھی یہ گاؤں  اماّ کے گاؤں کے نام سے جانے جاتے ہیں

Posted On: 04 JUN 2023 7:52PM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کیرالہ کے کوچی میں  مہمان خصوصی کے امرتیہ اسپتال کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012OV5.jpg

اپنے خطاب کی شروعات میں جناب امت شاہ نے  اوڈیشہ میں المناک   ٹرین حادثے میں  جان گنوانے والے کنبوں کے تئیں   گہری تعزیت  کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا : جب بھی وہ کیرالہ آتے ہیں تو انہیں  بہت پرامن خوشی محسوس ہوتی ہے ۔جناب شاہ نے کہا کہ  انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مرتہ اماّ سے ملاقات کی ہے اور ہر بار ان سے نیا شعور  اورتوانائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں  کو ان سے پیار  ، لگاؤ اورتوانائی   ملتی ہے۔ اماّ نے ان سے ملنے والے ہرشخص کی  زندگیوں میں حقیقی معنوں  میں شعور ، توانائی اور ابدی  امن   کا احساس پیدا کیا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ وہ  اماّ کے کئے گئے اچھے کاموں  کا اعتراف  کرنے کے لئے  یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ  50دہائیوں  میں   مذہب ، روایت اور خدمت کے شعبوں میں   اماّ  کے تعاون نے پوری دنیا  میں ہماری سناتن ثقافت کو تقویت بخشی ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ اماّ  نے   پوری دنیا میں  ہندوستان کی سناتن ثقافت اور روایت  کے اچھے پہلوؤں کو اجاگر کرکے  ایک نئی جہت اور پہچان دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CMHD.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ اماّ نے اپنی زندگی میں جو بھی کام کیا وہ ہمیشہ کامیاب رہا ہے اوریہ ادارہ  بھی اسی کا نشان ہے۔  انہوں  نے آگے کہا کہ یہ ادارہ ،جس کی شروعات   125 بستروں کے ساتھ ہوئی تھی ، آج یہ ادارہ 1350  بستروں  سے زیادہ کی گنجائش کے ساتھ دنیا میں  بہترین  اداروں  میں سے  ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ  عمدگی  ،اختراع اور جذبے کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے وقف  ہے اور یہ ہندوستان کے بہترین خدمات مراکز میں سے ایک ہے ۔ادارے کی حصولیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا صحت کے شعبے میں خدمات کا ایک نیا دور شروع  ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج  اماّ  کے آشیرواد سے   امرتہ  پوری  کیمپس اور کوچی کیمپس میں جدید ترین سہولیات ، کام کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا کل رقبہ 1.85 لاکھ  مربع فٹ سے زیادہ ہے ۔جناب امت شاہ نے کہا کہ  امرتہ ملٹی  ڈسپلینری  ریسرچ  انوویشن  اور  ٹرانسلیشن  ہب  عالمی سطح  پرتحقیق کے شعبے میں   بہترین اعلیٰ ادارے بن  چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ ادارے   امرتہ  پوری میں  1.85  لاکھ مربع فٹ رقبہ شکاگومیں   20 ہزار مربع  فٹ  ، فرید  آباد  تین لاکھ مربع فٹ   اورکوچی میں دس لاکھ مربع  فٹ   میں  شروع کئے جارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00364GZ.jpg

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ آج امرتہ اسپتا ل  ،خدمات کے شعبے میں  25سنہرے سال مکمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  1998 سے 2023 کے اپنے سفر کے دوران  20 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے اس اسپتال میں  مکمل طورپر مفت علاج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ ضرورت مند مریضوں  کو مفت  خدمات فراہم کرکے امرتہ اسپتال نے ان کی زندگیوں میں  امید کی نئی کرن  پیدا کی ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ لاکھوں  لوگوں کے مفت علاج کے لئے   تقریباََ  800 کروڑروپے خرچ کئے گئے ہیں ، جو  یہ ظاہر کرتا ہے کہ اماّ کے اس ادارے نے سیوا پرمو دھرم کے  ہندوستان فلسفے کومکمل طورپر نافذ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  اماّ کے خدمت کے جذبے سے  تحریک  لیتے ہوئے  اس ادارے نے  طبی شعبے نے  متعدد  نئی  شروعات کی ہے۔ ہندوستان  میں  پہلی بار  مائیکرو بلڈ  اسٹین  سیل  ٹرانس  پلانٹ کا کام امرتہ اسپتا ل نے کیا ہے۔سب سے  پہلے مکمل طور پر روبوٹک لیور  ٹرانس  پلانٹ  بھی یہیں  ہوا  اور  کولہا کی تبدیلی کا کام  بھی سب سے پہلے یہیں  پر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں  پہلی بار  طبی  تھری ڈی  پرنٹنگ سہولیات  بھی  یہیں  پر دستیاب ہوئیں  اور پوری دنیا میں  پہلی بار  2022 میں سب سے چھوٹے مصنوعی   ہارٹ  پمپ  کا ٹرانس  پلانٹ  بھی یہیں ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M3NX.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ اماّ  کا کہنا ہے بے اطمینانی سب سے بڑی غربت ہے اور قناعت اصل خوشحالی ہے  ۔ یہی وجہ ہے کہ سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے  پی جے عبدالکلام   نے  کہا تھا کہ انہوں نے امرتہ پوری سے عوام کی خدمت کرنا سیکھا ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ  اماّ کی ان اقدار نے  نہ صرف لوگوں کومتاثر کیا ہے بلکہ  چار کروڑلوگوں کی زندگیوں  میں نئی امید ،جوش اور پیار  کے ساتھ   نئی تحریک  پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بڑی حصولیابیوں  کے ساتھ  50 برسوں تک مسلسل خدمت  کے باوجود  اماّ میں  بڑی عاجزی جھلکتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ   اماّ کی خدمت کا دائرہ نہ صرف  ہندوستا ن تک بلکہ پوری دنیا میں  پھیلاہوا ہے ۔  انہوں  نے کہا کہ دو ہزار ایک کے گجرات  زلزلے میں اماّ  کی فاؤنڈیشن نے دو گاؤوں میں  1200سے زائد  زلزلہ –مزاحم  مکانات  کی تعمیر کرائی  تھی ، آج بھی یہ گاؤں  اماّ کے گاؤں کے نام سے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  2015 نیپال کا زلزلہ ،  2014 میں جموں وکشمیر  میں سیلاب ،  2014 میں فلپینس میں  طوفان اور  2004 میں ہندوستان اور سری لنکا میں سونامی  جیسی اس طرح کی بہت سی مثالیں  ہیں ، جہاں اماّ  نے  اپنے لوگوں  کے ساتھ  متاثرین کی مدد  کے لئے پورے جوش وخروش کے ساتھ کام کیا۔ہندوستان میں سووچھ  بھارت ابھیان کو  تیز کرنے کے لئے  اماّ  نے  200 کروڑروپے دئے جس میں سے  100 کروڑروپے گنگا کے کنارے واقع  گاؤوں  میں بیت الخلاؤں کی تعمیر کے لئے خرچ کئے گئے جبکہ  100 کروڑروپے کیرالہ میں  بیت الخلاؤں  کی تعمیر کے لئے دئے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس  کے علاوہ  45000 گھروں کی تعمیر  اور تقریباََ ایک کروڑ غریبوں کو ہر سال  اناج دینے کا  پروگرام  اماّ کی  ماتحتی میں چلتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005X1UG.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  یہ آزادی  کا امرت  مہوتسو کا سال ہے  اور وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں گزشتہ نو برسوں میں  جامع نقطہ نظر کے ساتھ ملک میں  صحت  کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لئے سووچھ بھارت  ابھیان  ،فٹ انڈیا مشن  ،غذائی مشن  ،  مشن اندر دھنش  ،آیوشمان بھارت اور جل جیون مشن جیسے  متعد د اقدامات کئے گئے ہیں ۔ جناب شا ہ نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ملک کے 60000 کروڑغریب لو گوں  کو   5 لاکھ روپے تک مفت  صحت اخراجات  فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبی تعلیم کے شعبے میں     بنیادی  ڈھانچے   کی ترقی  میں  زبردست اضافہ ہوا ہے ۔14-2013  میں میڈیکل کالجوں کی تعداد  387 تھی  ، جو آج بڑھ کر  648  ہوگئی ہے۔ملک بھر میں ایم بی بی ایس سیٹوں کی تعدا د  51 ہزار سے بڑھ کر  99 ہزار  ،  پوسٹ گریجویٹ کی سیٹیں  31 ہزار سے بڑھ کر  64 ہزار  ہوگئی ہیں۔ اس کےعلاوہ  22 نئے ایمس قائم کئے گئے ہیں۔کووڈ  19  وبا کی مدت کے دوران  130  کروڑ ہندوستانیوں کو   230  کروڑسے زیادہ میڈ  ان  انڈیا کرونا ٹیکہ لگانے کا کام   ہندوستان میں  کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TWVW.jpg

جناب امت شاہ نے امید ظاہر کی کہ اماّ  کے آشیرواد سے یہ ادارہ  اپنی گولڈن جوبلی تقریب  کے ساتھ صدی تقریبات   اور مزید  شاندار  طریقے سے منائے گا۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5816



(Release ID: 1929865) Visitor Counter : 88