صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت 4 جون 2023 سے حیدرآباد میں شروع ہونے والی تیسری جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ کے لیے تیار


جی 20 انڈیا پریذیڈنسی کی تیسری ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ گلوبل ساؤتھ کے چیلنجوں کے لئے آواز اٹھائے گی: جناب لو اگروال

تیسری ایچ ڈبلیو جی میٹنگ کے موقع پر تحقیق اور ترقی اور اختراع پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 03 JUN 2023 3:22PM by PIB Delhi

جی 20 انڈیا پریذیڈنسی کے حصے کے طور پر تیسرے ہیلتھ ورکنگ گروپ کا اجلاس حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ جی 20ہیلتھ ٹریک کی تین اہم ترجیحات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ تیسرےایچ ڈبلیو جی کے ضمنی ایونٹس صحت کے شعبے میں بشمول فارما، ویکسین، علاج اور تشخیص تحقیق اور جدت کو اجاگر کریں گے۔ یہ بات وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری شری لو اگروال نے حیدرآباد میں کل سے شروع ہونے والے تین روزہ پروگرام سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، ایڈیشنل سکریٹری نے وضاحت کی کہ یکم دسمبر 2022 ہندوستان کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس نے ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل، واسودیو کٹمبکم کے موضوع کے ساتھ جی 20 صدارت کا چارج سنبھالا ہے۔ جی 20 ہندوستان کی صدارت کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "یہ جامع، امیدافزا، عمل پر مبنی، اور فیصلہ کن ہونا چاہیے۔" جناب لو اگروال نے مزید کہا کہ یہ جی 20 صدارت گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو آواز دینے کا ایک منفرد موقع پیش کرتی ہے کیونکہ جی 20 Troika میں پیشرو (انڈونیشیا) اور ہندوستان کے جانشین (برازیل)دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں جو گلوبل ساؤتھ کو درپیش چیلنجوں کو مزید اجاگر کریں گے۔

جی 20 صحت کی ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے، جناب لو اگروال نے کہا کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت تین ترجیحات پر توجہ مرکوز کرتی ہے جن میں صحت کی ہنگامی صورت حال کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے ساتھ اینٹی مائکروبیل مزاحمت اور ایک صحت کے فریم ورک پر توجہ مرکوز کرنا، رسائی پر توجہ کے ساتھ دوا سازی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا اور محفوظ، موثر، معیاری اور سستی طبی انسدادی تدابیر (ویکسین، علاج اور تشخیص)، اور ڈیجیٹل صحت سے متعلق ایجادات اور عالمی صحت کے احاطے میں مدد اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے حل کی دستیابی شامل ہیں۔ ان ترجیحات کے ساتھ مل کر، ہر ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ کے لیے کو-برانڈڈ ایونٹس اور سائڈ ایونٹس کی میزبانی کی جائے گی جو کہ صحت کے شعبے میں ابھرتے ہوئے پہلو پر توجہ مرکوز کریں گے جیسے کہ طبی قدر (ویلیو)کا سفر، صحت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، اطلاق اور مطابقت، صحت کے شعبے میں آج روایتی دوائیں۔ تیسری ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ اپنے ضمنی پروگرام میں تحقیق اور ترقی اور اختراع پر توجہ مرکوز کرے گی۔

جناب لو اگروال نے اس پریزیڈنسی کے ڈیلیوریبلز پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کی آواز کے طور پر، ویکسین کے علاج، تشخیص، تحقیق اور مینوفیکچرنگ نیٹ ورکس کے لیے علاقائی نیٹ ورکس کے قیام اور گلوبل میڈیکل کاؤنٹر میژرز کوآرڈینیشن پلیٹ فارم کی تعمیر میں تعاون فراہم کرے گا۔کو-ون اور ویکسین میتری کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی ضروریات کو پورا کرنے میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی ٹیلی میڈیسن، کو-وِن پلیٹ فارم، آسان شناخت اور بلڈ بینکس تک رسائی کے ذریعے آخری میل تک پہنچنے میں ایک بہترین معاون ثابت ہوئی ہے۔ یہ اجتماعی اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں کہ صحت کی خدمات غریب آدمی کی پہنچ میں ہوں۔ جناب اگروال نے مزید کہا، "ہندوستان نے تین مجوزہ ترجیحات میں بڑے سمجھوتے کیے ہیں اور ایک چست، ہم آہنگ عالمی صحت کے فن تعمیر پر عالمی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "مستقبل کی کسی بھی صحت کی ہنگامی صورتحال کے انتظام سے متعلق عالمی اقدامات کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے۔

ہیلتھ ورکنگ گروپ کی آئندہ میٹنگ پر بات کرتے ہوئے، جناب لاو اگروال نے کہا کہ اس آنے والی میٹنگ میں 180 ممبران، 10 مدعو ممالک اور 22 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔ مرکزی تقریب کے علاوہ، سائیڈ ایونٹ تحقیقی ترقی اور جدت طرازی کے فریم ورک پر غور و خوض کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ایسے نیٹ ورکس کی تعمیر کی جا سکے جو دنیا بھر میں پہنچ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ مزید برآں، گلوبل ویکسین کولیبریٹو پر ایک کو-برانڈڈ پروگرام کے ساتھ ساتھ جینوم ویلی کا دورہ بھی ہوگا، جو تحقیق اور ترقی اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرے گا۔

ڈاکٹر منیشا ورما، اے ڈی جی، پی آئی بی، دہلی اور جناب بالاکرشنا، جوائنٹ ڈائریکٹر، پی آئی بی، حیدرآباد نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5798


(Release ID: 1929695) Visitor Counter : 134