خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این آئی پی سی سی ڈی نے گوہاٹی میں پوشن ابھیان کے تحت ’پوشن ٹریکر اور لمبائی/وزن کی پیمائش‘ پر ایک اورینٹیشن ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا


اے ڈبلیو سی میں بچوں کی تشخیص کی حکمت عملیوں کے بارے میں تربیت، مشن پوشن 2.0 کے تحت سکشم آنگن واڑی اسکیم کے کارکنوں کے لیے اندور میں منعقد ہوئی

Posted On: 01 JUN 2023 2:39PM by PIB Delhi

این آئی پی سی سی ڈی علاقائی سنٹر، گوہاٹی میں چھتری (امبریلا) آئی سی ڈی ایس  کے تحت آنگن واڑی سروسز اسکیم کے کام کرنے والوں کے لیے ’پوشن ٹریکر اور لمبائی/وزن کی پیمائش‘ پر29-31 مئی، 2023 کے دوران ایک اورینٹیشن ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پوشن ٹریکر ایک ایپ ہے جو آنگن واڑی کارکنوں(اے ڈبلیو ڈبلیو ایس)کو آنگن واڑی سینٹر (اے ڈبلیو سی) کی سرگرمیوں اور خدمات کی فراہمی کی نگرانی کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ یہ ترقی یافتہ نظام تمام اے ڈبلیو سی ، اے ڈبلیو ڈبلیو ایس اور استفادہ کنندگان کی حقیقی وقت میں نگرانی اور ٹریکنگ کے قابل بناتا ہے۔

سکشم آنگن واڑی اسکیم کے کام کرنے والوں کے لیے اے ڈبلیو سی میں بچوں کی تشخیص کی حکمت عملی' پر  این آئی پی سی سی ڈی علاقائی مرکز، اندور میں30-31 مئی 2023 تک ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں 32 شرکاء نے شرکت کی۔

پروگرام کی جھلکیاں:

  1. تشخیص اور رپورٹنگ کے اصول
  2. ماں اور بچہ تحفظ کارڈ کا استعمال  
  3. ڈبلیو ایچ او گروتھ چارٹ
  4. چائلڈ اسسمنٹ کارڈ

 

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5731



(Release ID: 1929195) Visitor Counter : 85