صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویانےخوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق اتھارٹی آف انڈیاکے لئے قومی تربیتی مرکز کا افتتاح کیا
سوستھ ناگرک سوستھ سماج ،سمردھ راشٹر: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
بہترین معیاری غذائیت سے بھرپور خوراک ، بیماریوں سے بچانے میں مدد کرسکتی ہے
خوراک میں ملاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا: اس طرح کی بددیانتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ریاستی اتھارٹیز کے ساتھ ایف ایس ایس اے آئی نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے
خوانچہ فروشوں کے لئے خوراک کے تحفظ اور تصدیق (ایف او ایس ٹی اے سی ) سے متعلق ای –لرننگ ایپ کی شروعات کی گئی ہے
Posted On:
01 JUN 2023 11:11AM by PIB Delhi
اترپردیش کے غازی آباد میں کل خوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق اتھارٹی آف انڈیا کے لئے جدید ترین قومی تربیتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر شہر اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ جیسا کہ ہم امرت کا ل میں ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے شہری صحت مند ہوں ،سوستھ ناگرک ایک سوستھ راشٹر بناتا ہے ، جوسمردھ راشٹر کا باعث بنتا ہے ۔وزیرمملکت ( ایچ ایف ڈبلیو ) پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ( ڈاکٹر )وی کے سنگھ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
صحت وتندرستی اور احتیاطی حفظان صحت پر وزیر اعظم کے زور کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے روایتی کھانے کی عادات اور طرز زندگی کو صحت مند اصولوں کے مطابق اپنانا چاہئے کیونکہ ہمارا مطبخ ہمارا اسپتال ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اچھے معیار کی صحت مند غذا بیماریوں کو دور کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ڈاکٹر مانڈویا نے صحت وتندرسی کے ہندوستان کی مالامال ثقافت کے بارے میں بات کی ، چاہے وہ احتیاطی حفظان صحت ، موٹے اناج کا استعمال ہو یا یوگا کی مشق ۔صحت میں اہم اجزاکے طورپر صحت وتندرستی اور طرز زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی کے قومی تربیتی مرکز میں جن لوگوں کو تربیت دی جائے گی وہ ملک میں صحت مند شہری بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔کیونکہ وہ خوراک کے لئے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں گے، جس پر ملک عمل کررہا ہے۔
ملک میں خوراک میں ملاوٹ سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی نے خوراک کی ملاوٹ میں شامل قصورواروں کے خلاف کارروائی کے لئے ریاستی اتھارٹیز کے ساتھ ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ڈاکٹر مانڈویا نے زور دے کر کہا کہ ملک میں خوراک میں ملاوٹ کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جانچ کے امور کو انجام دیا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف خوراک کے تحفظ اور معیارات ( ایکٹ 2006) کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تربیتی مرکز کو لوک سوستھ ارپن بھون قرار دیتے ہوئے پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی کو ملک میں خوراک کے معیار کو قائم کرنے کی بڑی ذمہ داری دی گئی ہے، جو ہرکسی کی زندگی کومتاثر کرتی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ یہ یقینی بنانےکی ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ جو کھانا ہم کھارہے ہیں، وہ ان معیارات کے مطابق ہو۔
اترپردیش کے غازی آباد میں خوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق اتھارٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی ) کا قومی تربیتی مرکز ایک لازمی پہل ہے ،جس کا مقصد خوراک کے تحفظ اور معیارات کے شعبے میں موجودہ علم یا مہارتوں اور مطلوبہ علم یا مہارتوں کے درمیان خلاء کو پُر کرنے کے لئے منظم ہدایات ،مشق اورسیکھنے کے تجربات فراہم کئے جانے ہیں۔جیسا کہ ایف ایس ایس آئی ایکٹ 2006 اور خوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق ضوابط ، 2011 کے ذریعہ یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ایف ایس ایس اے آئی کی خوراک کے کاروباری آپریٹرز ، ملازمین ،خوراک کے تحفظ کےافسران اور نامزد افسران سمیت خوراک کے کاروبار میں شامل افراد کو تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے ۔افسران ، خوراک کے کاروبار کے آپریٹرز اور دیگر شراکتداروں کے لئے مستقل ہنر مندی کی تجدید نوکی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایف ایس ایس آئی نے مختلف تربیتی پروگرام پیش کرنے کے لئے قومی تربیتی مرکز قائم کیا ہے۔یہ وقت شدہ مرکز ، اُس خَلاء کو پُر کرتا ہے ، جو پہلے سے موجود ہے،جس کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کے لئے محفوظ اور صحت بخش غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل کے لئے تیار پر عزم افرادی قوت کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے تیار کردہ خوراک کے تحفظ اور تصدیق سے متعلق ایک ای – لرننگ ایپ ( ایف او ایس ٹی ایس ای ) کی بھی شروعات کی گئی ہے، جس میں خوانچہ فروشوں کے لئے خوراک کے تحفظ سے متعلق رہنماخطوط جیسے خوراک کی مناسب دیکھ بھال ،اسٹوریج اور حفظان صحت سے متعلق طورطریقوں کے بارے میں سیکھنا اور تربیتی موڈیولز شامل ہیں۔
ڈاکٹر مانڈویا نے ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے تیار کردہ دو کتابوں کا بھی اجراء کیا۔یہ کتابیں ملیٹس (شری انّ) ریسیپی –میس /کینٹین کے لئے صحت مند مینیو اور ہیلتھی ، گٹ ، ہیلتھی یو – ممکنہ پروبائٹک فوائد کے لئے روایتی ریسیپی ۔
صحت اور خاندابی بہبود کی وزارت میں خصوصی سکریٹری جناب ایس گوپال کرشن ، ایف ایس ایس اے آئی کےسی ای او جناب جی کملا وردھنا راؤ اور خوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق اتھارٹی آف انڈیا نے سینئیر افسران نے بھی شرکت کی ۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم
U-5704
(Release ID: 1928960)
Visitor Counter : 176