تعاون کی وزارت
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کوآپریٹیو شعبے میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ اندوزی منصوبے کے لیے ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کی تشکیل کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ایک بصیرت پر مبنی فیصلہ ہے، جو ایک خوشحال، آتم نربھر اور خوردنی اناج سے مالامال بھارت کی بنیاد رکھے گا
زرعی ذخیرہ اندوزی صلاحیت کی کمی سے خوردنی اناج ضائع ہوتا ہے اور کاشتکاروں کو مجبور ہوکر اپنی فصلوں کو کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے
اس فیصلے سے اب کاشتکاروں کو بنیادی زرعی کریڈٹ سوسائیٹیوں (پی اے سی ایس) کے توسط سے اپنے بلاکوں میں اناج کی ذخیرہ اندوزی کی جدید سہولتیں حاصل ہوں گی، تاکہ انہیں اپنے اناج کی مناسب قیمت حاصل ہو سکے
پی اے سی ایس دیہی معیشت کا ایک اہم ستون ہے، اس منصوبے سے، ملک کو خوراک سلامتی حاصل ہوگی اور کوآپریٹیوز سے وابستہ کروڑوں کاشتکاورں کو فائدہ حاصل ہوگا ، اس سے نہ صرف پی اے سی ایس کو ذخیرہ اندوزی کی سہولتیں فراہم کرانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ مناسب دام والی دُکان اور کسٹم ہائرنگ مراکز جیسی متعدد دیگر سرگرمیاں انجام دے پائیں گے
Posted On:
31 MAY 2023 7:52PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کوآپریٹیو شعبے میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ اندوزی منصوبے کے لیے ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کی تشکیل کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ٹوئیٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’آج کابینہ میں کوآپریٹیو شعبے میں سب سے بڑے اناج ذخیرہ اندوزی منصوبے کے لیے ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کی تشکیل کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ایک بصیرت پر مبنی فیصلہ ہے، جو ایک خوشحال، آتم نربھر اور خوردنی اناج سے مالامال بھارت کی بنیاد رکھے گا۔ زرعی ذخیرہ اندوزی صلاحیت کی کمی سے خوردنی اناج ضائع ہوتا ہے اور کاشتکاروں کو مجبوری میں اپنی فصلوں کو کم قیمت پر فروخت کرنا پڑتا ہے۔ اس فیصلے سے اب کاشتکاروں کو بنیادی زرعی قرض سوسائیٹیوں (پی اے سی ایس) کے توسط سے اپنے بلاکوں میں اناج ذخیرہ اندوزی کی جدید سہولتیں حاصل ہوں گی، تاکہ وہ اپنے اناجوں کے لیے مناسب قیمت حاصل کر سکیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پی اے سی ایس دیہی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔ اس منصوبے سے ملک کو خوراک سلامتی حاصل ہوگی اور کوآپریٹیوز سے وابستہ کاشتکاروں کو فوائد حاصل ہوں گے۔ اس سے نہ صرف پی اے سی ایس کو ذخیرہ اندوزی کی سہولتیں فراہم کرانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ مناسب دام والی دُکان اور کسٹم ہائرنگ مراکز جیسی متعدد دیگر سرگرمیوں کو انجام دے پائیں گے۔
اس تاریخی فیصلے کے ساتھ کاشتکاروں کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے:
1۔ کاشتکار کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کچھ پیشگی ادائیگی کرکے اپنی فصل پی اے سی ایس کو فروخت کر سکتے ہیں اور پی اے سی ایس کے ذریعہ بازار میں خوردنی اناجوں کی فروخت کے بعد بقایہ رقم حاصل کرسکتے ہیں، یا
2۔ کاشتکار اپنی فصل کا ذخیرہ پی اے سی ایس کے زیر انتظام گوداموں میں کر سکتے ہیں اور فصل کے اگلے دور کے لیے مالی سہولت فراہم کر سکتے ہیں اور اپنی فصل کو اپنی مرضی کے مطابق وقت پر فروخت کر سکتے ہیں، یا
3۔ کاشتکار اپنی تمام فصل کو کم از کم امدادی قیمت پر پی اے سی ایس کو فروخت کر سکتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5687
(Release ID: 1928859)
Visitor Counter : 96