وزارت خزانہ
مالیاتی سال 2023-2022 ء کے لیے مرکزی حکومت ہند کے کھاتے (عارضی/غیر آڈٹ شدہ)
Posted On:
31 MAY 2023 4:07PM by PIB Delhi
مالیاتی سال 23-2022 ء کے لیے مرکزی حکومت ہند کے کھاتے (عارضی/غیر آڈٹ شدہ ) کو یکجا کر کے رپورٹس شائع کر دی گئی ہیں۔ ان کی اہم جھلکیاں مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں: -
حکومت ہند نے 23-2022 ء کے دوران 24,55,706 کروڑ روپئے ( 23-2022 ء کے 101 فی صد کل وصولیوں کا) حاصل کیا ہے ، جس میں 20,97,368 کروڑ روپئے ٹیکس ریونیو ( کل مرکز کا)، 2,86,151 کروڑ روپئے غیر ٹیکس ریونیو اور 72,187 کروڑ روپئے غیر قرض دار کیپٹل وصولیابیاں شامل ہیں ۔ غیر قرضہ جاتی کیپٹل وصولیابی ( 26,152 کروڑ روپئے ) اور متفرق کیپٹل وصولیابیاں (46,035 کروڑ روپئے ) پر مشتمل ہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے ریاستی حکومتوں کو اس مدت تک ٹیکسوں کی تقسیم کے طور پر 9,48,406 کروڑ روپئے منتقل کیے گئے ہیں ، جو پچھلے سال کے مقابلے 50,015 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 41,88,837 کروڑ روپئے ( گذشتہ آر ای 23-22 کا 100 فی صد ) ہیں، جس میں سے 34,52,518 کروڑ روپئے ریونیو اکاؤنٹ کے اور 7,36,319 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ کے ہیں۔ کل ریونیو اخراجات میں 9,28,424 کروڑ روپئے سود کی ادائیگیوں پر اور 5,30,959 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیز پر خرچ کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5669
(Release ID: 1928792)
Visitor Counter : 115