عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی اے ایس /سول سروسز امتحان 2022 کے، پہلے 20 آل انڈیا ٹاپرز کی عزت افزائی کی


’’اوّلین چار ٹاپرز اور ٹاپ 20 میں سے  60 فیصد خواتین ہیں اور یہ صورت حال مودی حکومت کے پچھلے  9 سالوں میں ہونے والی آبادیاتی تبدیلی کی ایک بہترین عکاس ہے، جہاں ہندوستان خواتین کی شمولیت سے خواتین کی قیادت کی سمت بڑھ رہا ہے‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سول سرونٹس کے 2022 بیچ کو ’’بیچ آف چینج لیڈرز‘‘ قرار دیا، کیونکہ وہ گورننس کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوں گے، جب ہندوستان 25 سال بعد دنیا کے صف اوّل کے ممالک میں سے ایک کے طور پر آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ای- بک آئی اے ایس سول لسٹ 2023 بھی جاری کی

Posted On: 30 MAY 2023 5:14PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، محکمہ جوہری توانائی، خلا اور عملہ اور عوامی شکایات و پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ان سے عملہ و ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) محکمہ کے نارتھ بلاک واقع صدر دفتر میں ملنے آئے آئی اے ایس/ سول سروسز امتحان 2022 کے 20 اوّلین  آل انڈیا ٹاپرز سے بات چیت کی اور ان کی عزت افزائی کی۔ امتحان کے نتائج کا اعلان 23 مئی 2023 کو ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010V4F.jpg

مدعو کیے گئے پہلے  20 آئی اے ایس/سول سروسز ٹاپرس کے درمیان، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پہلے چار ٹاپرز اور ٹاپ 20 میں سے 60 فیصد خواتین ہیں اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت کے گزشتہ 9 سالوں میں ہونے والی آبادی کی صورت حال میں تبدیلی کی ایک بڑی عکاس ہے، جہاں ہندوستان خواتین کی شرکت سے خواتین کی قیادت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلے سال بھی ٹاپ تھری ٹاپرز خواتین تھیں اور امید ظاہر کی کہ 2023 کے سول سروسز امتحان میں بھی ہیٹرک ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UDIR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس سال ٹاپ 20 میں سے صرف 8 انجینئرز اور ایک میڈیکو اور باقی ہیومینٹیز سے ہیں۔ انہوں نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے خدمات کو جمہوری بنانے کا ایک وسیلہ ہے۔

وزیر موصوف نے پچھلے کچھ سالوں میں ہونے والی آبادیاتی تبدیلی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ پورے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں، کیونکہ یہ امیدوار بہار، اتر پردیش، پنجاب، دہلی، ہریانہ، مہاراشٹر، کیرالہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اور تلنگانہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنفی اور آبادیاتی تبدیلی ہندوستان جیسے متنوع ملک کے لیے اچھی بات ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیندریہ ودیالیہ، نوودیہ اسکول اور سرکاری اسکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے امیدوار بھی امتحان میں کامیاب ہورہے ہیں، جب کہ پہلے یہ کامیابی زیادہ تر اشرافیہ کے اسکولوں تک ہی محدود تھی۔

سرفہرست 20 رینکرز اور ان کے خاندان کے افراد سے اپنے خیرمقدمی خطاب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سول سرونٹس کے 2022 بیچ کو ’’بیچ آف چینج لیڈرز‘‘ قرار دیا، کیونکہ وہ اس وقت گورننس کے کلیدی عہدوں پر ہوں گے، جب ہندوستان 25 سال بعد دنیا کے صف اول کے ممالک میں سے ایک کے طور پر اپنی آزادی کا 100 سالہ جشن منائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افسران کو یہ بھی بتایا کہ جدید دور کے مطابق ایل بی ایس این اے اے کے نصاب میں ایک بہت بڑی اور مثبت تبدیلی آئی ہے، اور مشن کرم یوگی اور مشن پرارمبھ کے علاوہ، نوجوان پروبیشنرز کو متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مختص کیڈر میں شامل ہونے سے قبل مرکزی حکومت میں 3 ماہ کی مینٹرشپ حاصل ہوگی۔

یونین پبلک سروس کمیشن نے  23 مئی 2023 کو سول سروسز امتحان (سی ایس ای) - 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ کمیشن کی طرف سے کل 933 امیدواروں (613 مرد اور 310 خواتین) کی مختلف خدمات پر تقرری کے لیے درج ذیل کے مطابق سفارش کی گئی ہے۔

جنرل

ای ڈبلیو ایس

او بی سی

ایس سی

ایس ٹی

کل

جن میں سے  پی ڈبلیو بی ڈی

345

99

263

154

72

933

41

 

محترمہ ایشیتا کشور (رول نمبر 5809986) نے سول سروسز کے امتحان 2022 میں ٹاپ کیا ہے۔ ان کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ انھوں نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر پولیٹکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ امتحان میں کوالیفائی کیا۔ محترمہ ایشیتا کشور نے دہلی یونیورسٹی سے بی اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے۔

محترمہ گریما لوہیا (رول نمبر 1506175) نے سول سروسز امتحان 2022 میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا تعلق بہار سے ہے۔ انھوں نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر کامرس اور اکاؤنٹینسی کے امتحان میں کوالیفائی کیا۔ محترمہ گریما لوہیا نے دہلی یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی ہے۔

محترمہ اوما ہارتھی این (رول نمبر 1019872) نے سول سروسز امتحان 2022 میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ان کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ انھوں نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر اینتھروپولوجی کے ساتھ امتحان میں کوالیفائی کیا۔ محترمہ اوما ہارتھی این نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حیدرآباد سے بی ٹیک ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔

ٹاپ 20 امیدواروں میں 12 خواتین اور 8 مرد امیدوار شامل ہیں۔

امتحان میں اوّلین 20 امیدواروں کے اختیاری مضامین سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات، کامرس اور اکاؤنٹنسی، اینتھروپولوجی، زولوجی، الیکٹریکل انجینئرنگ، سوشیالوجی، اقتصادیات، قانون، ریاضی، فلسفہ، تاریخ ہیں۔

سفارش کردہ امیدواروں میں کل  933 میں سے 41 جسمانی طور پر معذور افراد  14 (لوکوموٹیو ڈس ایبلٹی اینڈ سیریبرل پالسی، ایل ڈی سی پی)، 07 بصارت سے محروم (وی آئی) ، 12 سماعت سے محروم (ایچ آئی) اور 08 ایک سے زیادہ معذوری (ایم ڈی) کے شکار شامل ہیں۔

سول سروسز (ابتدائی) امتحان، 2022 کا انعقاد 05.06.2022 کو ہوا تھا۔ اس امتحان کے لیے 11,12,318 امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے 5,13,192 امیدواروں نے اصل میں شرکت کی۔  13,090 امیدواروں نے  16.09.2022 سے 25.09.2022 تک ہونے والے تحریری (مین) امتحان میں شرکت کے لیے کوالیفائی کیا۔ ان میں سے 2529 امیدوار انٹرویو/پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی ہوئے۔

ٹاپ 20 امیدواروں کا تجزیہ درج ذیل ہے-

تعلیمی اہلیت کا تجزیہ

گریجویشن اسٹریم

انجینئرنگ

ہیومینٹیز

میڈیکل

سائنس

امیدوارو کی تعداد

6 - بی ٹیک،

1- ایم ٹیک،

2- بی ای

  1. ایم اے،

4- بی اے (آنرس)

  1. بی کام
  1. ایل ایل بی
  1. بی بی اے
  1. ایم بی بی ایس
  1. بی ایس سی،
  1. ایم ایس سی

 

ٹاپ 20 امیدواروں کا کوشش کے اعتبار سے تجزیہ

سی ایس ای 2020 سمیت کوششوں کی تعداد

پہلی

دوسری

تیسری

چوتھی

پانچویں

امیدواروں کی تعداد

4

3

7

5

1

 

عمر کے اعتبار (01.08.2022)  سے تجزیہ

عمر کا گروپ

21-24

25-27

28-29

امیدواروں کی تعداد

5

10

5

 

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے حساب سے تقسیم

نمبر شمار

ہوم اسٹیٹ / یوٹی

امیدواروں کی تعداد

1

بہار

3

2

دہلی

3

3

ہریانہ

2

4

کیرالہ

1

5

مدھیہ پردیش

1

6

راجستھان

1

7

تلنگانہ

1

8

اترپردیش

5

9

آسام

1

10

جموں و کشمیر

2

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039R4M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D8B2.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی اے ایس سول لسٹ 2023 بھی جاری کی۔ ای- بک آئی اے ایس سول لسٹ 2023 کی اشاعت نے محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ آئی اے ایس سول لسٹ کی چھپائی کے روایتی طریقے کو ختم کر سکے۔ ای بک آئی اے ایس سول لسٹ محکمہ کی طرف سے حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پہل میں حصہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ اقدام سول لسٹ کی اشاعت کے لیے اخراجات کو کم کرکے وسائل کے معاشی استعمال کا باعث بھی بنے گا۔ اس ای- بک آئی اے ایس سول لسٹ 2023 میں تمام ریاستی کیڈرز کے آئی اے ایس افسران کی تصاویر کے ساتھ ساتھ درج ذیل معلومات بھی شامل ہیں۔

ہر سال ڈی او پی اینڈ ٹی مختلف سطحوں پر پورے ملک میں کام کرنے والے آئی اے ایس افسران کی سول فہرست جاری کرتا ہے۔ تمام متعلقہ حصص داروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے سول لسٹ کی دستیابی مختلف عہدوں پر کام کرنے والے آئی اے ایس افسران کے بارے میں معلومات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ سول لسٹ کا 68 واں ایڈیشن ہے اور پی ڈی ایف میں ای بک کا تیسرا ایڈیشن ہے، جو 2023 میں شروع کیا جا رہا ہے، جس میں تلاش کی منفرد سہولیات اور بٹن کے ایک کلک پر معلومات تک رسائی میں آسانی کے لیے مواد کی ہائپر لنکنگ کی گئی ہے۔

سکریٹری، ڈی او پی ٹی محترمہ ایس رادھا چوہان، سکریٹری، ڈی اے آر اینڈ پی جی جناب وی سری نواس اور ڈی او پی ٹی کے سینئر افسران تقریب کے دوران موجود تھے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5633

30.05.2023


(Release ID: 1928443) Visitor Counter : 183