مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ بین الاقوامی ٹریفک کی تعریف ‘‘  پر ٹرائی   کے مشاورتی پیپر پر تبصرے/ جوابی تبصرے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 30 MAY 2023 3:36PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی  ( ٹرائی )   نے 02 مئی ،  2023   ء کو  ’’  بین الاقوامی ٹریفک کی تعریف ‘‘   پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔  فریقین سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے  معاملت پر تحریری تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی ،  2023  ء مقرر کی گئی تھی اور جوابی تبصروں کے لیے 13 جون ،  2023 ء مقرر کی گئی تھی ۔

انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 20 جون ،  2023  ء اور  04 جولائی  ،  2023  ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرائی کے  مشیر  جناب اکھلیش کمار ترویدی  (نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) کو تبصرے/ جوابی تبصرے   الیکٹرانک شکل میں  advmn@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں ۔   کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے،  جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورک، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)،  ٹرائی   سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5626


(Release ID: 1928384) Visitor Counter : 144