وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

حیدرآباد کل  ایک بڑے’ یوگا مہوتسو‘ کے لیے تیار ہے


یوگا کے  بین الاقوامی دن 2023 کی   25 دن کی الٹی گنتی  کے موقع پر ’ یوگا مہوتسو‘

تلنگانہ کے   گورنر  محترم ڈاکٹر تمیلی  سائی سندر راجن مہمان خصوصی کے طور پر  شرکت کریں گے

’’ سکندرآباد میں  ہونے والا یوگا مہوتسو  ، مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منائے جانے والے  یوگا کے  ایک عظیم بین الاقوامی  دن   کی تقریب کے  انعقاد کے لیے  اسٹیج تیار کرے گا  ‘‘ :  جناب سربانند سونووال

’’  یوگا مہوتسو  کا کامیاب انعقاد حیدرآباد کو خطے میں   یوگا کی سیاحت کا ایک  خاص مقام بنائے گا ‘‘ : جناب کشن ریڈی

’’  یوگا کے بین الاقوامی دن پر یوگ بھارت مالا  میں  بھارتی فوج،  بھارتی فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور سرحدی سڑک  تنظیم شرکت کریں گے  ‘‘  : ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی کالو بھائی

اس سال کے لیے آئی ڈی وائی  کا موضوع ’  واسو دھیوا کٹمبکم کے لیے یوگا‘ ہے

Posted On: 26 MAY 2023 4:53PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت موراجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا  ( ایم ڈی این آئی وائی ) کل یعنی        27 مئی ،  2023 ء کو    این سی سی پریڈ گراؤنڈ میں ایک  بڑے ’ یوگا مہوتسو‘ کا  انعقاد کر رہا ہے۔   یہ تقریب یوگا کے  بین الاقوامی دن کے   25  دن کو یادگار بنانے کی ایک کوشش ہے  ، جو  21 جون ، 2023  ء کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منایا  جائے گا  ۔ اس کا اعلان  یہاں آج بندرگاہوں، جہاز رانی  اور  آبی گزر گاہوں اور  آیوش کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال نے  ایک پریس کانفرنس  میں کیا۔

اس موقع پر  اظہارِ خیال کرتے ہوئے،  جناب سربانند سونووال نے  ،  یہ بھی اعلان کیا کہ اس سال آئی ڈی وائی کا موضوع ہوگا ، ’’ واسو دیوا کٹمبکم کے لیے یوگا ‘‘ ۔ جناب سونو وال نے ، اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کس طرح اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے منصوبے تیار کئے گئے ہیں ۔  انہوں نے بتایا کہ وزارتِ دفاع ،   وزارت خارجہ اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی مدد سے  21 جون کو  یوگا کا ایک اوشین رِنگ تیار کیا جائے گا ، جو بہت سی بندر گاہوں پر یوگا کا بڑا مظاہرہ ہوگا اور کئی  بحری جہازوں پر یوگا کیا جائے گا ۔  اس کے علاوہ ،  اس پروگرام میں بہت سے  دیگر ممالک کے بھی شامل ہونے  کی امید ہے۔ وزیر  موصوف نے یہ بھی کہا کہ یوگا کے مظاہرے آرکٹک سے انٹارٹیکا  تک - پرائم میریڈیئن لائن کے خط  یا اس کے  آس پاس کے ممالک یوگا کے مظاہرے میں  شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ ،  شمالی اور جنوبی قطب کے  خطے میں بھی یوگا کیا جائے گا۔  آرکٹک میں بھارت کا تحقیقی مرکز   سوالبارڈ،  جو انٹارٹیکا میں بھارتی تحقیق کا تیسرا مرکز ہے ، پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کے ساتھ ، اِس فیسٹیول میں شرکت کرنے کی امید ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ کے فلائٹ ڈیکس بھی ہم آہنگی کے ساتھ یوگا کا مظاہرہ کریں گے۔

  آیوش  کے وزیر نے مزید کہا کہ ’’  یوگا سب کو  جوڑتا ہے اور یہ ہر طرح کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یوگا کی یہ موروثی خوبی اور ہمارے کرشماتی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں یوگا کے بڑھتے ہوئے اثرات اور عالمی برادری کی طرف سے  ، اس کی قبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ آج پوری دنیا یوگا کو مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کی ایک ناقابل شکست  طریقہ کار کے طور پر قبول کر رہی ہے۔ کل صبح سویرے، ہزاروں لوگ یہاں صحت مند دماغ اور جسم کی اس تحریک میں شامل ہوں گے  ، جہاں وہ کامن یوگا پروٹوکول  ( سی وائی پی )    میں شرکت کریں گے اور انسانیت کی  بہبود  کا پیغام دیں گے۔ حیدرآباد کے لوگ اس سال کے موضوع  - واسو دھیوا کٹمبکم  کے لیے یوگا - کی واضح عکاسی  کریں گے کیونکہ وہ یہ دکھائیں گے کہ ہم سب  الگ الگ  انفرادیت  کے باوجود ، عالمگیر بھائی چارے اور دوستی کے احساس کو حاصل کرنے کے لیے کس طرح ہاتھ  سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ حیدرآباد کے لوگوں کے زبردست ردعمل نے  21 جون ،  2023  ء کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منائے جانے والے بین الاقوامی یوگا  کے دن کی ایک عظیم الشان تقریب کے لیے اسٹیج تیار کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب   جی کشن ریڈی نے کہا کہ ’’   یوگا اچھے دماغ اور جسم کا امرت ہے۔ جیسے جیسے ہم ہزاروں دوسرے یوگا کے شوقینوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں ، جہاں ہزاروں لوگ بہتر معیار زندگی گزاریں گے اور اس کے نتیجے میں ایک نئے، مضبوط اور مثبت  بھارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ایک بڑے خواب کو پورا کریں گے۔    یہ حیدرآباد  کی خوش قسمتی  ہے کہ وہ اس منفرد مہم کا حصہ بن رہا ہے ، جس میں  پورے ملک  میں یوگا مہوتسو منعقد کیے جا رہے ہیں۔  یہ مہوتسو ، نہ صرف  عام لوگوں میں یوگا کے تئیں دلچسپی پیدا کرے گا ، بلکہ حیدر آباد کو خطے میں یوگا پر مبنی سیاحت کا ایک مرکز بنانے میں بھی مدد کرے گا ۔

خواتین اور بچوں کی ترقی  اور آیوش کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منجپارا    مہندر بھائی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ یوگا کے بین الاقوامی دن پر یوگ بھارت مالا میں  بھارتی فوج،  بھارتی فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور  سرحدی سڑک تنظیم شرکت  کریں گی  ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  میں  2 لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں کامن یوگا پروٹوکول  ( سی وائی پی )   میں لوگوں کو تربیت دینے کے لیے  پروگرام مرتب کئے گئے ہیں ۔ ‘‘

یوگا مہوتسو میں ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی  ،  خواتین اور بچوں کی ترقی اور آیوش کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر منجپارہ مہندر بھائی کالو بھائی  کے ساتھ ساتھ ،   آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور دیگر  افراد شرکت کریں گے۔   یوگا مہوتسو  کی نظامت  ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور بساوا ریڈی کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 5517


(Release ID: 1927602) Visitor Counter : 134