ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
چیتوں کے بارے میں جائزہ ، پیش رفت ، نگرانی اورمشاورت کے مقصد سے چیتا پروجیکٹ سے متعلق قائمہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،یہ کمیٹی مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات اور این ٹی سی اے کے لئے چیتوں کی بازآبادکاری کی غرض سے تشکیل دی گئی
Posted On:
26 MAY 2023 12:35PM by PIB Delhi
چیتوں کے تحفظ سے متعلق قومی اتھارٹی یعنی نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این سی ٹی اے ) نے مدھیہ پردیش سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (اے سی ایس)کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے مطابق چیتا کے بارے میں ایک قائمہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیتا ٹاسک فورس کے بارے میں 22 ستمبر 2022 کو ایون یعنی اسی نمبر کے اوایم کے سپرسیشن میں،جنگلات اورایس ایس کے ڈی جی، کی سربراہی میں یہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔
مذکورہ کمیٹی کے ارکان حسب ذیل ہیں:
- چیئرمین ،ڈاکٹر راجیش گوپال، سکریٹری جنرل، گلوبل ٹائیگر فورم، نئی دہلی
- رکن ،جناب آر این مہروترا، سابق پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف/سی ڈبلیو ایل ڈبلیو، راجستھان
- رکن ، جناب پی آر سنہا، سابق ڈائریکٹر، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، دہرادون
- رکن این ٹی سی اے :ڈاکٹر ایچ ایس نیگی ، سابق اے پی سی سی ایف وائلڈ لائف
- رکن این ٹی سی اے :ڈاکٹر پی کے ملک، وائلڈلائف انسٹی ٹیوٹ میں سابق فیکلٹی
- رکن :جناب جی ایس راوت، سابق ڈین، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا/ ممبر وائلڈلائف انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی، دہرادون
- رکن :محترمہ متل پٹیل سماجی کارکن، بانی وچارتا سمودے سمرتھن منچ(وی ایس ایس ایم)، احمد آباد
- رکن :پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (وائلڈ لائف) اور چیف وائلڈ لائف وارڈن، مدھیہ پردیش
- رکن :پروفیسر قمر قریشی، سائنسدان، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، دہرادون
- رکن :انسپکٹر جنرل، این ٹی سی اے ، نئی دہلی
- رکن کنوینر:جناب سبورنجن سین، اے پی سی سی ایف- وائلڈ لائف
چیتوں سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کا مشاورتی پینل (ضرورت پڑنے پر مشورہ کے لیے):
- پروفیسر ایڈرئین ٹورڈیف، ویٹرنری وائلڈ لائف یعنی مویشیوں کے ماہرڈاکٹر، جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی آف پریٹوریا،میں جنگلی حیات سے متعلق سائنس کی فیکلٹی
- ڈاکٹر لوری مارکر، سی سی ایف، نامیبیا
- ڈاکٹر اینڈریو جان فریزر، فارم اولیون بوش، جنوبی افریقہ۔
- مسٹر. ونسنٹ وین ڈین مروے: منیجر، چیتا میٹا پاپولیشن پروجیکٹ، دی میٹا پاپولیشن انیشیٹو، جنوبی افریقہ
ٹاسک فورس کے حوالے کی شرائط درج ذیل ہیں:
(الف )مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات اور این ٹی سی اے کو چیتے کی بازآبادکاری کا جائزہ لینے، پیشرفت، نگرانی اور مشورہ دینے کے لیے۔
(ب) چیتا کے رہنے کی جگہوں کو ماحولیاتی سیاحت کے لیے کھولنا اور اس سلسلے میں ضوابط تجویز کرنا۔
(ج) کمیونٹی انٹرفیس یعنی برادری کے ساتھ بات چیت اورتبادلہ خیال نیز پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کے بارے میں تجاویز۔
(د) اسٹیئرنگ کمیٹی یعنی قائمہ کمیٹی دو سال کی مدت کے لیے نافذ ہوگی اور ضرورت پڑنے پر فیلڈ وزٹ یعنی اپنے میدان عمل کا دورہ کرنے کے علاوہ ہر ماہ کم از کم ایک اجلاس منعقد کرے گی۔
(ح) کمیٹی کبھی بھی اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی ماہر کو مشورے کے لیے مدعو کر سکتی ہے۔
(و)مشورے کے لیے چیتوں سے متعلق بین الاقوامی پینل سے مشورہ کیا جائے گا یا کسی خاص ضرورت کے مطابق ہندوستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔
(ک) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی این ٹی سی اے مذکورہ کمیٹی کے کام میں سہولت فراہم کرے گی۔
(ل)غیر سرکاری اراکین کے سفری اخراجات اور دیگر حادثاتی اخراجات موجودہ قواعد وضوابط کے مطابق این ٹی سی اے برداشت کرے گا۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5507
(Release ID: 1927467)
Visitor Counter : 152