زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعے بڑی فصلوں کی پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری


توقع ہے کہ سال 23-2022 کے دوران 3305.34 لاکھ ٹن اناجوں کی پیداوار ہوگی: جناب تومر

چاول، گندم، مکئی، سویابین،  ریپسیڈ اور سرسوں و گنے کی ریکارڈ پیداوار ہونے کی امید: مرکزی وزیر زراعت

کاشتکاروں اور سائنسدانوں کی محنت، حکومت کی کسان دوست پالیسیوں  کی وجہ سے زرعی شعبہ روز بروز ترقی کر رہا ہے: جناب تومر

Posted On: 25 MAY 2023 6:03PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے  زرعی سال 23-2022 کے لیے بڑی فصلوں کی پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کر دیا ہے۔  زراعت اور کسانوں کی فلاح کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ کسانوں کی کڑی محنت، سائنسدانوں کے تعاون اور وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی بہتر قیادت میں حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور ریاستوں کے تعاون سے ملک میں زرعی پیداوار لگاتار بڑھ رہی ہے۔ رواں زرعی سال میں 3305.34 لاکھ ٹن اناجوں کی پیداوار کی امید ہے۔

تیسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق، سال 23-2022 کے لیے بڑی فصلوں  کی تخمینی پیداوار اس طرح ہے:

  • اناج – 3305.34 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • چاول – 1355.42 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • گندم – 1127.43 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • باجرا – 111.66 لاکھ ٹن
  • مقوی/موٹے اناج – 547.48 لاکھ ٹن
  • مکئی – 359.13 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • کل دال – 275.04 لاکھ ٹن
  • چنا – 135.43 لاکھ ٹن
  • مونگ – 37.40 لاکھ ٹن
  • تلہن – 409.96 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • مونگ پھلی – 102.82 لاکھ ٹن
  • سویابین – 149.76 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • ریپسیڈ اور سرسوں – 124.94 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • کپاس – 343.47 لاکھ گانٹھیں (فی گانٹھ 170 کلوگرام)
  • گنّا – 4942.28 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • پٹسن اور میسٹا – 94.94 لاکھ گانٹھیں (فی گانٹھ 180 کلوگرام)

سال 23-2022 کے لیے تیسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق، ملک میں کل اناج کی پیداوار ریکارڈ 3305.34 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال 22-2021 کے مقابلے 149.18 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 23-2022 کے دوران چاول کی کل پیداوار (ریکارڈ) 1355.42 لاکھ ٹن متوقع ہے۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے 60.71 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

ملک میں گندم کی پیداوار (ریکارڈ) 1127.43 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال کی پیداوار کے مقابلے 50.01 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 23-2022 کے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار ریکارڈ 359.13 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال کی پیداوار کے مقابلے 21.83 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

مقومی/موٹے اناجوں کی پیداوار 547.48 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال کی پیداوار کے مقابلے 36.47 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

مونگ کی پیداوار 37.40 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال کی پیداوار کے مقابلے 5.74 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 23-2022 کے دوران کل دال کی پیداوار 275.04 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال کے 273.02 لاکھ پیداوار کے مقابلے 2.02 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سویابین اور ریپسیڈ اور سرسوں کی پیداوار بالترتیب 149.76 لاکھ ٹن اور 124.94 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال 22-2021 کی پیداوار کے مقابلے بالترتیب 19.89 لاکھ ٹن اور 5.31 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 23-2022 کے دوران ملک میں کل تلہن پیداوار ریکارڈ 409.96 لاکھ ٹن متوقع ہے، جو پچھلے سال کی تلہن پیداوار کے مقابلے 30.33 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

سال 23-2022 کے دوران ملک میں گنّے کی پیداوار ریکارڈ 4942.28 لاکھ ٹن متوقع ہے۔ 23-2022 کے دوران گنّے کی پیداوار پچھلے سال کی پیداوار کے مقابلے 548.03 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

کپاس کی پیداوار 343.47 لاکھ گانٹھیں (فی گانٹھ 170 کلوگرام) اور پٹسن اور میسٹا کی پیداوار 94.94 لاکھ گانٹھیں (فی گانٹھ 180 کلوگرام) متوقع ہے۔

مختلف فصلوں کی پیداوار کا تجزیہ ریاستوں سے موصول فیڈ بیک پر مبنی ہے اور دیگر ماخذ سے  موصول جانکاری کے ساتھ اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تجزیہ ریاستوں سے موصول فیڈ بیک، متبادل ذرائع اور دیگر عناصر کی بنیاد پر  سلسلہ وار تخمینوں میں آئندہ ترمیم کی جائے گی۔

سال 13-2012 سے آگے کے سالوں کے موازنہ پر مبنی تخمینوں کے ساتھ سال 23-2022 کے لیے تیسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق مختلف فصلوں  کی متوقع پیداوار کا بیورہ منسلک ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5484


(Release ID: 1927339) Visitor Counter : 205