وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آسام روزگار میلہ سے خطاب کیا


"آج کا روزگار میلہ آسام میں نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے"

"ہم سب نے آزادی کے امرت کال میں اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم بنانے کا عہد کیا ہے"

"سرکاری نظام کو موجودہ وقت کے مطابق خود کو تبدیل کرنا ہوگا"

"ہر نئے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ کے ساتھ ہر شعبے میں روزگار اور خود روزگاری کے مواقع کو فروغ مل رہا ہے"

آج نوجوان کئی ایسے شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں جن کا دس سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا

Posted On: 25 MAY 2023 5:26PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے آسام روزگار میلہ سے خطاب کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آسام حکومت میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی ہونے والے نوجوانوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے گزشتہ ماہ بیہو کے موقع پر ریاست کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان تقریب کی یاد آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے جو آسامی ثقافت کی عظمت کی علامت تھی۔ انھوں نے کہا کہ آج کا روزگار میلہ آسام میں نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے بھی آسام میں روزگار میلہ کے ذریعے 40 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آج تقریبا 45 ہزار نوجوانوں کو تقرر نامے دیئے گئے ہیں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آسام امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ترقی کی اس رفتار نے آسام میں مثبت اور تحریک پھیلائی ہے۔ سرکاری بھرتیوں کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے آسام حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے 'آسام ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کمیشن' کا ذکر کیا جو مختلف محکموں میں بھرتی کے عمل کو انجام دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے کے طریقہ کار کی وجہ سے بہت سی بھرتیاں وقت پر مکمل نہیں کی جاسکیں جہاں ہر شعبے کے مختلف قواعد تھے اور امیدواروں کو مختلف محکموں کے لیے مختلف امتحانات میں شرکت کرنا پڑتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام عملوں کو اب بہت آسان بنا دیا گیا ہے ، اور اس کامیابی کے لیے آسام حکومت کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب نے آزادی کے امرت کال میں اپنے ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے، امرت کال کے اگلے 25 سال سیوا کال کی طرح اہم ہیں۔ نو آمدہ ملازمینکے روہے، سوچ، کام کے تئیں اپروچ اور عوام پر پڑنے والے اثرات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئی تقرریاں ہر عام شہری کے لیے آسام حکومت کا چہرہ ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ سماج آرزومندہوتا جارہا ہے اور کوئی بھی شہری ترقی کا انتظار نہیں کرنا چاہتا۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کے اس دور میں ملک کے عوام فوری نتائج چاہتے ہیں اور انھوں نے سرکاری نظام کو اس کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ملک کے شہریوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں سرکاری ملازمین کی ذمہ داریوں پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے نئے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اسی لگن کے ساتھ آگے بڑھیں جس نے انھیں یہاں لایا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ نئی چیزیں سیکھنے کے لیے کھلے ہو کر معاشرے اور نظام کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے پر لاکھوں کروڑ روپے بہت تیز رفتاری سے خرچ کئے جارہے ہیں اور انھوں نے نئی شاہراہوں اور ایکسپریس وے ، ریلوے لائنوں ، بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں اور آبی راستوں کی مثالیں پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ کے ہر نئے منصوبے سے ہر شعبے میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع کو فروغ مل رہا ہے۔ انھوں نے ایک ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے انجینئرز، تکنیکی ماہرین، اکاؤنٹنٹس، مزدوروں اور مختلف قسم کے آلات، سٹیل اور سیمنٹ کی ضرورت کی مثال دی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے لائنوں کی توسیع اور ان کی برقیکاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انھوں نے زندگی کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2014 سے اب تک حکومت نے بیت الخلا، گیس کنکشن، پانی کی فراہمی اور بجلی جیسی سہولیات کے ساتھ تقریبا 4 کروڑ پکے مکانات تعمیر کیے ہیں اور انھیں غریبوں کے حوالے کیا ہے۔ انھوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر، لاجسٹکس، ہنر مند کارکنوں اور مزدوروں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ان گھروں کی تعمیر اور ان سہولیات کا انتظام کرنے میں کوشش کی۔ وزیر اعظم نے روزگار پیدا کرنے میں آیوشمان بھارت یوجنا کے رول پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک میں کئی نئے اسپتال اور کلینک قائم کئے گئے ہیں۔ جناب مودی نے چند ہفتے قبل ایمس گوہاٹی اور تین میڈیکل کالجوں کو وقف کرنے کا اعزاز بھی یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں آسام میں ڈینٹل کالجوں میں بھی توسیع ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے طبی پیشے سے وابستہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج نوجوان کئی ایسے شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں جن کا دس سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انھوں نے زراعت، سماجی تقریبات، سروے اور دفاعی شعبوں میں ڈرونز کی بڑھتی ہوئی مانگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس نے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ وزیر اعظم نے آتم نربھر بھارت مہم کا بھی ذکر کیا جو بھارت میں کروڑوں موبائل فون تیار کرکے بھارت کی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے۔ ہر گاؤں تک پہنچنے والی براڈ بینڈ کنیکٹیوٹی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر روزگار اور خود روزگار کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ صرف ایک منصوبہ یا ایک فیصلہ لوگوں کی زندگی وں کو متاثر کرسکتا ہے۔

موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا سہرا دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق سے بڑی تعداد میں نوجوان ترقی کے مرکزی دھارے میں آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت روزگار اور خود روزگار کے نئے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ایک نئے بھارت کی تعمیر کی سمت میں بھی تیزی سے قدم اٹھا رہے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5488



(Release ID: 1927321) Visitor Counter : 88