وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  کی آسٹریلیاکے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات

Posted On: 24 MAY 2023 10:03AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 24مئی 2023کو  آسٹریلیاکے شہرسڈنی میں ایڈمائرلٹی ہاؤس کے مقام پر آسٹریلیا کے وزیراعظم عزت مآب جناب اینتھنی البانیزکے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔

ایڈمائرلٹی ہاؤس پہنچے پروزیراعظم کو رسمی استقبالیہ دیاگیا اورگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

دونوں لیڈروں نے نئی دہلی میں  مارچ 2023میں منعقد ہوئی رہنماؤں کی پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس کا ذکرکیااور کثیرجہتی بھارت –آسٹریلیا جامع کلیدی ساجھیداری کو مزید وسیع اورمستحکم بنانے کے تئیں اپنی عہدبستگی کی توثیق کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تبادلہ خیال کے دوران دفاع اور سکیورٹی ، تجارت اورسرمایہ کاری ، نئی اورقابل تجدیدتوانائی ، گرین ہائیڈروجن ،اہمیت کی حامل معدنیات ، تعلیم ، ہجرت اور موبلیٹی اورعوام سے عوام کے درمیان  روابط کے شعبوں میں تعاون پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

دونوں رہنما ؤں نے بھارت –آسٹریلیا ہجرت اورموبلیٹی سے متعلق ساجھیداری کے سمجھوتے (ایم ایم پی اے ) پر دستخط کئے جانے کا خیرمقدم کیا، جس سے ایم اے ٹی ای ایس (ہونہارنوجوان پیشہ وران سے متعلق اسکیم کی موبلیٹی کے نام سے ایک نئے ہنرمندراستے سمیت )،  جسے بطورخاص بھارت کے لئے تخلیق کیاگیاہے ، طلباء ، پیشہ ورافراد، محققین ، ماہرین تعلیم اوردیگر کی موبلیٹی میں مزید سہولت فراہم ہوگی ۔

انھوں نے بھارت –آسٹریلیاہائیڈروجن ٹاسک فورس  کے ٹرمس آف ریفرنس یعنی  تحقیقی رپورٹ سے متعلق  نکات کو حتمی شکل دیئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ یہ ٹاسک فورس  مواقع کے بارے میں صلاح دے گی تاکہ صاف ستھری اورآلودگی سے مبرا ہائیڈروجن کی مینوفیکچرنگ اور متعین کئے جانے کے عمل کوتیز کیاجاسکے ، اور ہائیڈروجن الیکٹرولائزر س ، ایندھن کے سیل پرتوجہ مرکوز کرنے کے  ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے اورمعیارات اورضوابط کی معاونت کی جاسکے ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے برسبین میں بھارت کا قونصل  جنرل قائم کرنے میں معاونت کرنے کے لئے آسٹریلیا کا شکریہ اداکیا۔

دونوں لیڈروں نے ایک پرامن ، خوشحال اورمبنی  برشمولیت  بھارت –بحرالکاہل خطے کو یقینی بنانے  سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا، جسے اصول وضوابط پرمبنی بین الاقوامی نظام سے تقویت فراہم ہوگی ۔ انھوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں بھی غوروخوض کیا۔

وزیراعظم اینتھنی البانیز نے بھارت کی جی -20کی صدارت اورپہل قدمیوں  کے لئے آسٹریلیا کی مضبوط حمایت کا اظہارکیا۔وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے کہا کہ وہ ستمبر2023میں نئی دہلی میں جی -20سربراہ کانفرنس کے لئے وزیراعظم اینتھنی البانیزکاخیرمقدم کئے جانے کے منتظر ہیں۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5422


(Release ID: 1926794) Visitor Counter : 154