سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پروڈکٹس اور پیٹنٹ تخلیق کرنے والے تحقیقی منصوبوں کے لیے عوامی - نجی تعاونی فنڈنگ کے اثرات کو ظاہر کرنے والی نمائش کا افتتاح

Posted On: 23 MAY 2023 10:54AM by PIB Delhi

امپیک ٹنگ ریسرچ انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایم پی آر آئی این ٹی) II  اسکیم کے تحت منصوبوں کے نتائج کو ظاہر کرنے والی ایک روزہ نمائش، جس کا مقصد پروڈکٹس اور پیٹنٹ تخلیق کرنے والے تحقیقی منصوبوں کے لیے عوامی – نجی  تعاونی فنڈنگ کو آگے لانا ہے،  کا افتتاح 22 مئی 2023 کو  آئی آئی ٹی دہلی میں کیا گیا۔

" آئی ایم پی آر آئی این ٹی (امپرنٹ)  اقدام ایک منفرد مثال ہے ،جہاں حکومت اور اکیڈمیاں  صنعتوں کے ساتھ شروع سے ہی ایسے آئیڈیاز پر کام کر رہے ہیں، جنہیں مارکیٹ میں لے جایا جا سکتا ہے، اور اس اسکیم سے بہت سی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات مارکیٹ تک پہنچ چکی ہیں، سائنس اور انجینئرنگ بورڈ کے سکریٹری (ایس ای آر بی) اور  سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے ( ڈی ایس ٹی) کے سینئر مشیر   ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے  آئی ایم پی آر آئی این ٹی نتائج کے ٹیکنالوجی ڈسپلے کے افتتاح کے موقع پر  کہا۔

ڈاکٹر گپتا نے مزید کہا کہ اس طرح کی صنعت سے چلنے والی تحقیق کے لیے تعاون پی پی پی موڈ پر کام کرنے کے  ایسےخیالات  کے  ماڈلز کو جنم دے سکتا ہے ،جو صنعت سے چلتے ہیں، ہندوستانی صنعت کو مزید اختراعی بنا سکتے ہیں، مزید گہرے ٹیک اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں، اور انہیں ترقی یافتہ ممالک کے برابر کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015F6N.jpg

ڈی ایس ٹی / ایس ای آر بی  اور وزارت تعلیم (ایم او ای) کی پہل کی نمائش، جہاں آئی  ایم پی آر آئی این ٹی- II  کے 10 ڈومینز کے تحت تقریباً 60 منصوبوں کے نتائج کو پروٹو ٹائپ/پوسٹر/دیگر متعلقہ نمائشوں کی شکل میں دکھایا گیا، نے تقریباً مختلف اسٹیک ہولڈرز سے 300 افراد -  سائنسی برادری، ماہرین تعلیم/محققین، صنعتیں، سرکاری افسران وغیرہ کی شرکت کا مشاہدہ کیا۔

آئی آئی ٹی دہلی  کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی  نے معاشرے میں ایسے مسائل کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، جہاں ٹیکنالوجی زبردست  اثرات مرتب کر سکتی ہے اور  انہوں نے نشاندہی کی کہ  آئی  ایم پی آر آئی این ٹی کے تحت ٹیکنالوجیز، جن میں سے بہت سی نمائش میں رکھی گئی ہیں، کا مقصد ایسی مصنوعات دینا ہے، جو معاشرے کے لیے فائدہ مند ہوں۔ وزارت تعلیم کی جوائنٹ سکریٹری  محترمہ سومیا گپتا، نے کہا کہ آئی  ایم پی آر آئی این ٹی  جیسے اقدامات نے معاشرے کی محسوس کی گئی ضرورتوں کا جواب دیا اور انہوں  نے  اثر پیدا کرنے کے لیے تعاون اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔

امپیک ٹنگ ریسرچ انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایم پی آر آئی این ٹی) کا آغاز 5 نومبر 2015 کو 'میک ان انڈیا' پہل قدمی  کے تحت کیا گیا تھا ،تاکہ ایک بڑے پیمانے پر  اختراع کو فروغ دیا جا سکے، جو صنعت کی ضروریات کو براہ راست متاثر کرتا ہے اور اس طرح ہندوستانی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام  کے مسابقتی برتری کو بہتر بناتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E2ZH.jpg

یہ پروگرام ہمارے ملک کی ضروریات سے متعلقہ 10 منتخب ڈومینز میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد تحقیقی منصوبوں کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ مالی اعانت فراہم کرنا تھا ، جو مصنوعات اور پیٹنٹ تخلیق کریں گے۔ 10 ڈومینز یہ ہیں- ماحولیات اور آب و ہوا، توانائی کی حفاظت، صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی، پائیدار رہائش، آبی وسائل، جدید مواد، معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، اور سیکورٹی اور دفاع۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5396



(Release ID: 1926574) Visitor Counter : 109