امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی-20 کے تحت 23 سے 25 مئی 2023 تک منعقد ہونے والی دوسری ڈی آر آر ڈبلیو جی میٹنگ میں ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی


ممبئی میں ڈی آر آر ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن 2015-2030 کے  لئے سینڈائی فریم ورک کے وسط مدتی جائزہ (ایم ٹی آر) کے بعد منعقد ہو  رہی ہے

Posted On: 22 MAY 2023 5:21PM by PIB Delhi

ممبئی، 22 مئی 2023

جی-20کے تحت ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ (ڈی آر آر ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ 23 سے 25 مئی 2023 تک ممبئی  میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ  میٹنگ 20 سے زائد ملکوں کے سرکاری  اہلکاروں، صنعتی دنیا کے ماہرین،  پرائیویٹ سیکٹر  کے نمائندوں اور دیگر فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی جو  پائیدار ترقی کے لئے آفات کے خطرات کو کم کرنے اور فنانسنگ کے  بندوبست کے لیے  نئی تدابیر تلاش کرنے کی اپنی عہدبستگی  کے تحت  متحد ہوں گے۔ اس میٹنگ کا مقصد نئے مواقع کی  شناخت اور تخلیقی فنانسنگ نظام کی جانچ کرکے کمزور طبقوں پر آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

ممبئی میں اگلے تین دنوں تک ہونے والی ڈی آر آر ڈبلیو جی  کی میٹنگ میں چار تکنیکی اجلاس اور کچھ دیگر اہم پروگرام ہوں گے۔ یہ اعلیٰ سطح کا غوروخوض  اس سال 31 مارچ سے یکم اپریل تک گاندھی نگر میں منعقد ڈی آر آر ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ، ’’ ڈی آر آر کے لئے  فنانسنگ‘‘ سے ابھرنے والی کراس کٹنگ تھیم پر  غوروفکر کے ذریعہ جاری  رہے گا۔ خاص طور سے  ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ جی-20 (ڈی آر آر ڈبلیو جی) کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر آفات کے خطرات کو کم کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ ڈی آر آر ڈبلیو جی  ماہرین اور فریقوں کو حکمت عملی تیار کرنے ، بہترین  طورطریقوں کو مشترک کرنے اور آفات کے خطرات کے  بندوبست اور فنانسنگ کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے کے مقصد سے ایک ساتھ لے کرآتا ہے۔

نیویارک میں واقع  اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں  جنرل اسمبلی کے صدر  کے ذریعہ 18 مئی سے 19 مئی 2023 تک  منعقد ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن 2015 سے2030 کے لئے سینڈائی فریم ورک کے وسط مدتی جائزہ (ایم ٹی آر)  پر فوری عمل درآمد کو  یقینی بنانے کے مقصد سے ہی اس میٹنگ کا اسٹریٹجک  اعتبار سے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، جی- 20  پلیٹ فورم سینڈائی فریم ورک کے مقاصد کے مطابق سبھی    حل فراہم کرنے کے لیے پوری طرح  سےپرعزم ہے۔

جی- 20  ممالک آفات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق  خطرات  سے نبردآزما ہیں، جس کا تخمینہ سالانہ اوسط نقصان  218 ارب ڈالر   یا انفراسٹرکچر  پر سالانہ  اوسط  سرمایہ کاری کا 9فیصدہے، دوسری  ڈی آر آر ڈبلیو جی میٹنگ  کافی اہمیت کی  حامل ہے ۔  یہ میٹنگ  ترقی کے لئے فنانسنگ  پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ذریعہ  آفات کے خطرات کو کم کرنے (ڈی آر آر )  کے لئے  مالیات سے متعلق کارروائی  پر زور دینے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے ۔ میٹنگ  میں آفات سے متعلق کارروائی، بحالی  اورتعمیر نو کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ فنانسنگ، سماجی تحفظ، نالج کو مشترک کرنا  اور بین الاقوامی  فنانسنگ نظام شامل کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، ڈی آر آر ڈبلیو جی کے ذریعےبنیادی ڈھانچے کے خطرے کی تشخیص کے آلات اور ڈیٹا پلیٹ فارمز کی اہمیت کو ظاہر کرنے  والے دیگر پروگراموں کی میزبانی کی جائے گی ،ساتھ ہی  ’بہتر تعمیر کریں ‘  کا ایک نقطہ نظراپنایا جائے گا ، جو کافی اہم  ہے اور ماحولیاتی نظام پر مبنی حکمت عملی کو  مربوط کرتا  ہے اور مقامی کمیونٹیز کو  کام کاج میں شامل کرتا ہے۔  اس کے علاوہ، میٹنگ میں مختلف دیگر ایجنڈوں کو شامل کیا جائے گا ،مثال کے طور پر ایک قومی  فریم ورک قائم کرنا، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور آفات سے متعلق تیاریوں میں تعاون کرنا ، جو  زیادہ لچیلے مستقبل کی تعمیر میں معاون ثابت ہوں گے۔

ڈی آر آر ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ میں جی-20 کے رکن ممالک، مدعوئین ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی، وزارت خارجہ، آفات کے بندوبست سے متعلق قومی ادارہ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس  سمیت اہم  ہندوستانی فریق بڑی تعداد میں  حصہ لیں گے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5385)


(Release ID: 1926492) Visitor Counter : 182