کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایشیا پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کانفرنس 2023 کی صدارت کی


ہندوستان عالمی سطح پر پیٹرو کیمیکل کی نئی منزل بننے کے لیے تیار ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

‘‘ہماری کاروبار موافق پالیسیوں کی وجہ سے دنیا ہندوستان کو ایک قابل اعتماد ساجھیدار اور سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی مقام کے طور پر دیکھتی ہے’’

Posted On: 19 MAY 2023 2:55PM by PIB Delhi

‘‘بھارت عالمی سطح پر پیٹرو کیمیکلز کی نئی منزل بننے کے لیے تیار ہے۔ ہماری کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے دنیا ہندوستان کو ایک قابل اعتماد پارٹنر اور سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی مقام کے طور پر دیکھتی ہے’’۔ یہ بات کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں ہاؤسنگ اور شہری امور، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں ایشیا پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کانفرنس 2023 کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس پروگرام کا موضوع ‘‘پائیدار مستقبل کی شروعات’’ تھا۔ کانفرنس میں سات رکن ممالک کے 1200 سے زائد مندوبین کے ساتھ ساتھ یورپ، چین، امریکہ، مشرق وسطیٰ اور دیگر ایشیائی ممالک کے شرکاء، اہم ممالک کے دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی شراکت داروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F23Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JGBY.jpg

میک ان انڈیا اور میک فار ورلڈ کے لئے محترم وزیر اعظم کی طرف سے کی گئی اپیل کو یاد کرتے ہوئے  اور اس کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستانی کیمیکل مینوفیکچرنگ انڈسٹری واقعی پیٹرو کیمیکلز کے لیے ابھرتے ہوئے عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں سے ایک رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘پیٹرو کیمیکل مصنوعات ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ آج ہندوستان کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے رہا ہے کیونکہ بھارتی حکومت سرکاری مداخلت کو کم سے کم کرکے اور مختلف دیگر اقدامات جیسے کہ ٹیکس میں کمی، عملدرآمد کے بوجھ میں کمی اور پالیسی میں تبدیلی کے ذریعہ صنعت دوست حکومت ہے۔ ہندوستان کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی عالمی سپلائی چین میں دنیا میں ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے’’۔

مرکزی وزیر صحت نے زور دے کر کہا کہ اتنی بڑی آبادی والے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ ‘‘بھارت خود سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑی منڈی ہے۔ ہم بہت سے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کا راستہ بنا رہے ہیں، ہندوستانیوں کی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی صلاحیت، نئے ابھرتے ہوئے ہنر مند کاروباری ہر عالمی شراکت دار کو نئی توانائی دے سکتے ہیں۔ حکومت پیٹرو کیمیکل کی دستیابی کے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ذرائع سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پالیسیوں پر آسانی سے کام کر رہی ہے۔ حکومت نے اہم ضروری تبدیلیاں کی ہیں جیسے کیمیکلز کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم اور ہندوستان میں مشکل اور اسٹریٹجک کیمیکل انٹرمیڈیٹس کی تیاری کی تجویز بھی پیش کی ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان آسان درآمد اور برآمد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ مشترکہ منصوبوں کے لیے بیرونی ممالک کے لیے جیت کی صورت حال فراہم کرتا ہے۔

اگلے 25 سالوں یعنی امرت کال کے لیے حکومت کے طویل مدتی منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان پالیسیوں کا مسودہ تیار کر رہا ہے، پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حال اور مستقبل کے حوالے سے فیصلے لے رہا ہے۔ ‘‘حال ہی میں حکومت ہند نے لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مربوط منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے مقصد کے ساتھ ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی پلان کے لئے پرجوش گتی شکتی اسکیم یا نیشنل ماسٹر پلان کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک بڑی اسکیم ہے جہاں پیٹرو کیمیکل مصنوعات استعمال کی جائیں گی۔ اس سے سامان، لوگوں اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ایک نیا محرک اور ہموار کنیکٹیویٹی ملے گی۔ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کی مستقبل کی ترقی کی رفتار نمایاں طور پر زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ہم سستی اور بہتر لائف سائیکل پیٹرو کیمیکل مصنوعات بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جس سے کاربن کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کو پائیدار طریقے سے کام کرنے کی ضرورت پر مزید زور دیا’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘صنعتوں کو دوبارہ دعویٰ کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور ری سائیکل کرنے کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے جس سے پائیدار ترقی میں مدد ملے گی’’۔

ہاؤسنگ اور شہری امور، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نیا، مستحکم اور آتم نربھر ہندوستان پیٹرو کیمیکل صنعت کے میدان میں ترقی کر رہا ہے۔

اے پی آئی سی کے بارے میں:

ایشیا پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کانفرنس (اے پی آئی سی) ایک وسیع البنیاد پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کانفرنس ہے جس میں سات پارٹنر ممالک – بھارت، جاپان، کوریا، ملیشیا، سنگاپور، تائیوان اور تھائی لینڈ کی رکنیت ہے۔

وابستگی ان کے متعلقہ تجارتی اداروں کے ذریعے ہے:

انڈیا               (سی پی ایم اے) - کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

                         ویب سائٹ: https://www.cpmaindia.com

جاپان             (جے پی سی اے) - جاپان پیٹرو کیمیکل انڈسٹری ایسوسی ایشن

                         ویب سائٹ: http://www.jpca.or.jp/english/index.htm

کوریا            (کے پی آئی اے) - کوریا پیٹرو کیمیکل انڈسٹری ایسوسی ایشن

                ویب سائٹ: http://www.kpia.or.kr/index.php/main/eng

ملیشیا            (ایم پی اے) - ملیشیا پیٹرو کیمیکل ایسوسی ایشن

ویب سائٹ: http://www.mpa.org.my

سنگاپور                   (ایس سی آئی سی) - سنگاپور کیمیکل انڈسٹری کونسل

                         ویب سائٹ: http://www.scic.sg/index.php/en

تائیوان          (پی اے آئی ٹی) - تائیوان کی پیٹرو کیمیکل انڈسٹری ایسوسی ایشن

                         ویب سائٹ: http://www.piat.org.tw/index.html

تھائی لینڈ                  (ایف ٹی آئی پی سی) - پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کلب دی فیڈریشن آف تھائی لینڈ۔

                         ویب سائٹ: http://www.ftipc.or.th/public/en

40 سال قبل 1979 میں جاپان، کوریا اور تائیوان نے ایسٹ ایشیا پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کانفرنس (ای اے پی آئی سی) کے طور پر قائم کیا، اس کا نام 2000 میں ایشیا پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کانفرنس (اے پی آئی سی) رکھا گیا جس میں ہندوستان، ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ شامل تھے۔ اے پی آئی سی کی میزبانی ہر سال پارٹنر کنٹری ایسوسی ایشنز کے ذریعے گردشی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5299)



(Release ID: 1925613) Visitor Counter : 121