یو پی ایس سی

کنٹریکٹ کی بنیاد پر جوائنٹ سیکرٹری لیول/ڈائریکٹر/ڈپٹی سیکرٹری لیول کی آسامیوں کے لیے  شانہ بشانہ بھرتی


شانہ بشانہ بھرتی کے ذریعے چار جوائنٹ سکریٹریز اور 16 ڈائریکٹرز/ ڈپٹی سیکریٹریز کو شامل کیا جائے گا

Posted On: 18 MAY 2023 2:46PM by PIB Delhi

پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی اینڈ ٹی)، حکومت ہند سے موصول ہونے والی درخواست کے مطابق، درج ذیل حکومت  کے محکموں/ وزارتوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر جوائنٹ سکریٹری/ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری کی سطح پر حکومت میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں :-

  1. زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت  کا  زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ
  2. شہری ہوا بازی کی وزارت
  3. ، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت  کا  کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ ۔
  4. کارپوریٹ امور کی وزارت
  5. ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کا خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کا محکمہ
  6. بھاری صنعتوں کی وزارت
  7. وزارت تعلیم  کا محکمہ اعلیٰ تعلیم
  8. ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت
  9. قانون و انصاف کی وزارت کا قانونی امور کا محکمہ
  10. تجارت اور صنعت کی وزارت  کا  صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ
  11. کیمیکل اور کھادوں کی وزارت  کا  دوا سازی کا محکمہ
  12. وزارت تعلیم  کا محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی  کا محکمہ

چار جوائنٹ سیکرٹریز اور 16 ڈائریکٹرز/ ڈپٹی سیکرٹریز کو مذکورہ وزارتوں/ محکموں میں شانہ بشانہ  بھرتی  کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔

امیدواروں کو تفصیلی اشتہار اور ہدایات کمیشن کی ویب سائٹ پر 20 مئی 2023 کو اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 20 مئی 2023 سے 19 جون 2023  تک درخواست دے سکتے ہیں۔

امیدواروں کو ان کی آن لائن درخواست میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ انہیں یقینی بنانا چاہیے کہ اس طرح کی معلومات درست ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5282



(Release ID: 1925400) Visitor Counter : 109