جل شکتی وزارت

جل جیون مشن نے پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے 12کروڑکنکشن لگانے کا ایک سنگ میل حاصل کیا


بھارت ، وزیراعظم جناب نریندرمودی  کے ‘‘ہرگھرجل’’ کے خواب کوپوراکرنے کی جانب مسلسل تیزی سے قدم بڑھارہاہے

پورے ملک میں 9.06لاکھ اسکولوں  اور 9.39لاکھ آنگن واڑی مراکز کوپائپ لائن کے ذریعہ پینے کاپانی فراہم کیاجارہاہے

22016ایسی بستیاں اورعلاقے جہاں پہلے سے آرسینک /فلورائیڈ سے آلودہ پانی فراہم کیاجارہاتھا ، اب جل جیون مشن کے تحت پینے کا صاف اورمحفوظ پانی سپلائی کیاجارہاہے

Posted On: 16 MAY 2023 6:22PM by PIB Delhi

آزادی  کاامرت کال کے تحت ، جل جیون مشن (جے جے ایم ) نے ملک بھرکے 12کروڑسے زیادہ دیہی  گھروں میں پائپ کے ذریعہ پینے کے محفوظ اورصاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناکرایک اہم سنگ میل حاصل کیاہے ۔15اگست 2019کو جب لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ جل جیون مشن کے آغاز کا اعلان کیاگیاتھا، ملک بھرمیں محض 3.23کروڑ(16.64فیصد) دیہی گھروں میں پائپ کے ذریعہ پینے کا صاف پانی سپلائی کیاجارہاتھا۔

آج پانچ ریاستوں (گوا، تلنگانہ ، ہریانہ ، گجرات اورپنجاب ) اورمرکزکے زیرانتظام تین علاقوں ( پڈوچیری ، دادرا ونگرحویلی اور دمن اوردیو ، اور انڈومان ونکوبار  جزائر) میں صد فیصدگھروں میں پائپ کے ذریعہ پینے کاصاف پانی فراہم کیاجارہاہے ۔دوسری جانب ہماچل پردیش میں 98.35فیصد اوربہارمیں 96.05فیصد گھروں میں پائپ کے ذریعہ پینےکا صاف پانی فراہم کیاجارہاہے اوروہاں جلد ہی مستقبل قریب میں صد فیصد گھروں میں صاف اورمحفوظ پانی فراہم کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ  گوا ،ہریانہ ، پنجاب ، انڈومان  ونکوبار جزائر،  پڈوچیری ، دادرہ ونگرحویلی اور دمن ودیو ، ‘‘ہرگھرجل ’’ تصدیق شدہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے ہیں ۔ یعنی ان ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام  علاقوں میں گاؤں میں رہنے والے لوگوں نے گرام سبھاؤں کے ذریعہ تصدیق کی ہے کہ گاؤوں کے سبھی گھروں  اورسرکاری اداروں میں پانی کی محفوظ  ، باقاعدہ اورخاطرخواہ مقدار میں سپلائی کی جارہی ہے۔

مرکزی  اور ریاستی سرکاروں کی انتھک کوششوں کی بدولت  پورے ملک کے 9.06لاکھ (88.55فیصد ) اسکولوں اور9.39لاکھ (84فیصد ) آنگن واڑی مراکز میں پائپ کے ذریعہ پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایاجاسکاہے ۔ ہمارے ملک کے 112امنگوں والے اور خواہش اضلاع میں ، جل جیون مشن کے آغاز کے موقع پر ، صرف 21.64لاکھ ( 7.84فیصد) گھروں میں پائپ کے ذریعہ پینے کا پانی فراہم کیاجارتھا جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کر 1.67کروڑ(60.51) تک پہنچ گئی ہے ۔

تلنگانہ کے تین امنگوں والے اضلاع (کو مارام بھیم آصف آباد، جے شنکر بھوپل پلی اور بھدرابری کوٹھاگودیم) ، گجرات  میں دواضلاع  (داہود اورنرمدا) اورپنجاب (موگا اورفیروزپور) اور ہریانہ (میوات ) اورہماچل پردیش (چمبا) میں ایک ایک ضلع نے پائپ کے ذریعہ صدفیصد گھروں میں صاف پانی فراہم کئے جانے کی خبرملی ہے ۔ حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ساجھیداری میں انتھک اورمسلسل کام کررہی ہے تاکہ اس اسکیم کے نفاذ کی رفتار میں تیزی لائی جاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GIZI.jpg

جل جیون مشن –جے جے ایم کی بدولت دیہی آبادی کو خاطرخواہ اورقابل ذکر سماجی اوراقتصادی فائدے پہنچے ہیں ۔ پائپ کے ذریعہ پینے کی لگاتا ر سپلائی کے سبب عام لوگوں اورخاص طورپرخواتین اورنوجوان  لڑکیوں  کوبہت راحت پہنچی ہے اور  اب انھیں اپنے اپنے گھروں کی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کی بالٹیاں بھرکرنہیں لاناپڑتااوراس طرح انھیں صدیوں پرانے بیگارکی طرح بھگتنے والے کام سے نجات مل گئی ہے اوراس طرح جووقت  بچتا ہے اسےآمدنی سے متعلق سرگرمیوں ، نئی نئی مہارتیں سیکھنے اوربچوں کی تعلیم میں مدد کرنے میں استعمال کیاجاسکتاہے ۔

ان  اسکیموں کی طویل مدتی ہمہ گیریت کی حصولیابی کے مقصد سے ، اسکیموں کی منصوبہ بندی ، نفاذ ، کام کاج اوردیہی گھروں  میں پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کے نظام کی دیکھ بھال کے دوران  ، شروع سے ہی برادری کی حصہ داری اورشرکت کومرکزی اہمیت دی گئی ہے ۔ملک کے گاؤوں کی پانی اورصفائی ستھرائی سے متعلق 5.24لاکھ سے زیادہ کمیٹیاں (وی ڈبلیو ایس سی ) /پانی سمیتیاں قائم کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ 5.12لاکھ گاؤوں سے متعلق  عملی منصوبے (وی اے پیز ) تیارکئے گئے ہیں ۔ جن میں پینے کے پانی کے ذرائع  کو بہتربنانا، آلودہ پانی کو قابل استعمال بنانا اور اس کا دوبارہ استعمال  اورگاؤوں  کے پانی کی سپلائی کے نظام میں باضابطہ طورپرکام کاج اوردیکھ بھال وغیرہ شامل ہیں ۔

جل جیون مشن کے آغاز کے موقع پر  ، 22016بستیاں اورعلاقے (آرسینک -14020، فلورائیڈ-7996)، 1.79کروڑآبادی  (آرسینک -1.19کروڑ، فلوائیڈ 0.59کروڑ) پینے کے پانی کے ذرائع  میں آرسینک فلورائیڈ کی آمیزش سے متاثرتھی اورریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں سے موصولہ خبروں کے مطابق ، اب آرسینک /فلورائیڈ سے متاثرہ سبھی بستیوں  اورعلاقوں میں پینےکا محفوظ پانی دستیاب ہے ۔

‘‘سب  کاساتھ ، سب کاوکاس ، سب کاوشواس اورسب کاپریاس ’’ نعرے پرعمل کرتے ہوئے ، جل جیون مشن ، ایس ڈی جی کی حصولیابی کی جانب بڑھ رہاہے ،یعنی دیہی علاقوں میں سبھی گھروں ، اسکولوں ، آنگن واڑیوں اوردیگرسرکاری اداروں  میں پائپ کے ذریعہ پینے کے صاف کے بندوبست کے ذریعہ سبھی کو محفوظ  اورکفایتی پانی فراہم کیاجارہاہے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5199



(Release ID: 1924676) Visitor Counter : 101