وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم 18 مئی کو بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں آنے والے نیشنل میوزیم کے ورچوئل واک تھرو کا افتتاح کریں گے

Posted On: 16 MAY 2023 6:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 مئی کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کریں گے۔

انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے (آئی ایم ڈی) کو منانا ہے۔ اس سال کے لیے آئی ایم ڈی کا تھیم ’میوزیم، پائیداری اور صحت مندی‘ (میوزیمس، سسٹین ایبلٹی اینڈ ویل بینگ) ہے۔ میوزیم ایکسپو کو میوزیم کے پیشہ ور افراد کے ساتھ میوزیم کے بارے میں ایک جامع بات چیت شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ ثقافتی مراکز کے طور پر تیار ہوسکیں جو ہندوستان کی ثقافتی سفارت کاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں آنے والے نیشنل میوزیم کے ورچوئل واک تھرو کا افتتاح کریں گے۔ میوزیم ہندوستان کے ماضی سے متعلق تاریخی واقعات، شخصیات، نظریات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور دکھانے کی ایک جامع کوشش ہے جس نے ہندوستان کے حال کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم بین الاقوامی میوزیم ایکسپو کے ماسکوٹ، گرافک ناول - میوزیم میں ایک دن، ہندوستانی عجائب گھروں کی ڈائرکٹری، کرتویہ پتھ کے پاکٹ میپ، اور میوزیم کارڈز کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا ماسکوٹ چنا پٹنم آرٹ اسٹائل میں لکڑی سے بنی ڈانسنگ گرل کا ہم عصر ورژن ہے۔ گرافک ناول نیشنل میوزیم جانے والے بچوں کے ایک گروپ کی تصویر کشی کرتا ہے، جہاں وہ میوزیم میں دستیاب کیریئر کے مختلف مواقع کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ ڈائرکٹری آف انڈیا میوزیمس ہندوستانی عجائب گھروں کا ایک جامع سروے ہے۔ کرتویہ پتھ کا پاکٹ میپ مختلف ثقافتی مقامات اور اداروں کو نمایاں کرتا ہے اور یہ مشہور راستوں کی تاریخ کا بھی پتہ لگاتا ہے۔ عجائب گھر کارڈز 75 کارڈز کا ایک مجموعہ ہے، جس میں ملک بھر کے مشہور عجائب گھروں کی تصویر کشی کی گئی ہے، اور یہ عجائب گھروں کو ہر عمر کے لوگوں سے متعارف کرانے کا ایک جدید طریقہ ہے اور ہر کارڈ میں عجائب گھروں کی مختصر معلومات ہوتی ہیں۔

اس پروگرام میں دنیا بھر سے ثقافتی مراکز اور عجائب گھروں کے بین الاقوامی وفود کی شرکت بھی نظر آئے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5186



(Release ID: 1924600) Visitor Counter : 144