عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر  ڈاکٹر  جتیندر سنگھ دلّی میں آٹھویں آل انڈیا پنشن عدالت کا افتتاح کریں گے جہاں پرانے مقدمات پیش کئے جائیں گے اور انھیں حل کیا جائے گا


اب تک محکمے کے جانب سے 7 آل انڈیا پنشن عدالت کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 24218 مقدمات پیش کئے گئے اور 17235 مقدمات نمٹائے گئے

مرکزی وزیر 50ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ کی بھی صدارت کریں گے جس کا اہتمام تمام وزارتوں / محکموں کے 1200 افسروں کے لیے پنشن اور پنشنرز پانے والوں کی فلاح کے محکمے کی طرف سے کیا گیا ہے جو اگلے 6 مہینوں میں ریٹائر ہو رہے ہیں

Posted On: 16 MAY 2023 12:47PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ دلّی میں آٹھویں آل انڈیاپنشن عدالت کا افتتاح کریں گے جہاں پرانے مقدمات پیش کئے جائیں اور انھیں حل کیا جائے گا۔

پنشن عدالت کو مختلف مقامات پر وی سی کے ذریعے منسلک کیا جائے گا جہاں پنشن عدالتوں کا ہندوستان بھر میں وزارتوں اور محکموں کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ پیچیدہ معاملے اٹھائے جاسکیں۔ اب تک 7 آل انڈیا پنشن عدالت کا محکمے کی جانب سے اہتمام کیا گیا ہے جس میں 24218 معاملات پیش کئے گئے اور 17235 مقدمات حل کئے گئے۔

وزیر موصوف کل نئی دلّی میں پچاسویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ کی صدارت بھی کریں گے۔ اس کا اہتمام پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے محکمے کی طرف سے کیا گیا ہے۔یہ  پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ سبھی وزارتوں اور محکموں کے 1200 افسروں کے لیے منعقد کی جارہی ہے جو اگلے 6 مہینوں میں ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔

اس ورکشاپ سے حسب ذیل مختلف پہلوؤں سے متعلق پنشن سے نمٹنے والے افسروں اور مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے سول ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ ان مختلف پہلوؤں میں ریٹائرمنٹ کے فوائد کی بروقت ادائیگی کے لیے ضروری کاغذی کارروائیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھووشیہ پر پنشن فارم کس طرح بھرا جائے، مربوط پنشنرز پورٹل اور بھووشیہ پر بریفنگ ، ریٹائرمنٹ کے بعد سی جی ایچ ایس / فکسڈ میڈیکل بھتے، سینئر سٹیزن، پنشنرز، ڈی ایل سی کے لیے انکم ٹیکس ترغیبات، چہرے کی تصدیق، پنشنرز ایسوسی ایشن اور ابھیونو شامل ہیں، یعنی سروس کے دوران کئے گئے غیر معمولی کام کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اب تک محکمے کی جانب سے 49 پی آر سیز یعنی پری ریٹائرمنٹ کونسل کا اہتمام کیا گیا ہے – دلّی میں مختلف وزارتوں / محکموں کے لیے 29 نئی دلّی، جالندھر، شیلانگ، کولکاتہ، ٹیکن پور، جموں، جودھپور اور گواہاٹی میں سی اے پی ایف ایس یعنی  سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفل کے لیے 20 پی آر سی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 6972 ریٹائر ہونے والے عملے نے پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ میں شرکت کی۔

اب پنشن اور پنشنرز کے ویلفیئر کے محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ پورٹلز کو مربوط کرنے کے جواز کو مدنظر رکھتے ہوئے یعنی پنشنرز کے لیے زندگی  کو آسان بنانے کی خاطر،  تمام پورٹل جیسے پنشن ڈسبرسنگ بینک پورٹل، انوبھو، سی پی ای انن گرامس، سی جی ایچ ایس وغیرہ نئے تشکیل دیئے گئے ضم کئے گئے پنشنرز پورٹل (https://ipension.nic.in/) میں ضم کئے جانے چاہئیں۔ بھووشیہ پورٹل کے ساتھ ایس بی آئی اور کینرا بینک کے پنشن سیوا پورٹل کو ضم کرنے کا ٹاسک مکمل ہوگیا ہے۔ اس کے ضم ہوجانے کے ساتھ پنشنرز اب ضم کئے گئے پنشنرز پورٹل کے ذریعے اپنی پنشن سلپ حاصل کرسکتے ہیں، لائیو سرٹیفکیٹ کو داخل کرنے کا اسٹیٹس حاصل کرسکتے ہیں اور فارم 16 بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ سبھی 18پنشن ڈسبرسنگ بینکو ں کو ضم کئے گئے  پورٹل میں ضم کیا جائے گا۔

پنشن عدالت کی پہل 2017 میں تجرباتی بنیاد پر پنشن اور پنشنرز ویلفیئر محکمے کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔ 2018 میں  پنشنرز کی شکایت کے تیزی سے ازالے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نیشنل پنشن عدالت لگی تھی۔ ماڈل یہ اپنایا گیا ہے کہ  ایک مخصوص شکایت کے لیے سبھی شراکت دار وں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر مدعو کیا جائے اور معاملے کو حل کیا جائے، جبکہ ہر شراکت دار پنشن کے پروسیس کو مکمل کریں تاکہ پنشن بروقت شروع ہوسکے۔

شفافیت، ڈیجیٹائزیشن اور خدمات کی فراہمی کے حکومت کے مقصد کے مطابق اس محکمے کی طرف سے شروع کردہ بھووشیہ پلیٹ فارم نے پنشن کے پروسیس اور ادائیگی کے آخر سے آخر تک ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنایا ہے۔بھووشیہ نظام  نے این ای ایس ڈی اے جائزہ 2021 کے مطابق سبھی مرکزی حکومت کے ای-گورنیننس سروس ڈلیوری پورٹلز میں تیسرارینک حاصل کیا ہے۔

****

ش ح۔ح ا  ۔ را

U No : 5177



(Release ID: 1924434) Visitor Counter : 143