وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے نمائش ’جن  شکتی: ایک اجتماعی طاقت‘ دیکھنے کے لیے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی کا دورہ کیا

Posted On: 14 MAY 2023 2:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کی نمائش ’جن شکتی: ایک اجتماعی طاقت‘ کا دورہ کیا۔ یہ نمائش وزیراعظم کے مقبول ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 100ویں قسط کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔ یہ نمائش ہندوستان کے فنی تنوع کا جشن مناتی ہے اور ’من کی بات‘ میں نمایاں کردہ موضوعات سے متاثر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017HGU.jpg

وزیر اعظم کو نمائش کے خصوصی واک تھرو پر لے جایا گیا، جہاں فنکاروں کو اپنے فن پاروں اور من کی بات کے موضوعات کی وضاحت کرنے کا موقع ملا، جو ان کے فن پاروں کے لئے باعث تحریک بنے۔ وزیر اعظم نے جے پور ہاؤس کے تاریخی گنبد پر جن شکتی نمائش کے عمیق پروجیکشن شو کو بھی دیکھا۔ فن پاروں کو دیکھنے کے بعد، وزیر اعظم نے جن شکتی نمائش کی کیٹلاگ پر دستخط کیے اور پیغام لکھا، ’’من مندر کی یاترا سکھد ہو...‘‘ کیٹلاگ پر پہلے سے ہی   13 فنکاروں کے دستخط ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MLYL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033CVZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZVHN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OXB4.jpg

تیرہ نامور جدید اور عصری فنکاروں نے اپنے اظہار کے لیے مختلف ذرائع کا استعمال کیا ہے اور بارہ موضوعات پر وزیر اعظم کے پیغام کی فنکارانہ نمائندگی کی ہے۔ ہر تھیم آبی تحفظ، ناری شکتی، کووِڈ کے تئیں بیداری، سووچھ بھارت، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، ہندوستانی زراعت، یوگا اور آیوروید، ہندوستانی سائنس اور خلا، کھیل اور تندرستی، انڈیا @ 75 اینڈ امرت کال، شمال مشرقی ہندوستان کا جشن منانا اور ہندوستان اور دنیا جیسے موضوعات سے متعلق ہے۔

جن فنکاروں کے فن پارے نمائش میں رکھے گئے ہیں ان میں محترمہ مادھوی پاریکھ، جناب منو پاریکھ، جناب اتل ڈوڈیا، جناب ریاس کومو، جناب جی آر ایراننا، جناب آشم پورکایست، جناب جیتن ٹھکرال اور جناب سمیر ٹاگرا، جناب پریش میتی، جناب پرتل داش، جناب جگناتھ پانڈا، جناب منجوناتھ کامتھ، اور محترمہ ویبھا گلہوترا کے نام شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OISO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DL1W.jpg

وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن، کرن نادر میوزیم آف آرٹ کی بانی محترمہ کرن نادر، اور نمائش کی کیوریٹر ڈاکٹر الکا پانڈے بھی اس موقع پر وزارت ثقافت اور نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی کے دیگر اہلکاروں اور عملہ کے ساتھ موجود تھے۔

 

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 5104



(Release ID: 1924050) Visitor Counter : 110