وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن 16 سے 27 مئی تک کانز فلم فیسٹیول میں وفد کی قیادت کریں گے


آسکر ایوارڈ یافتہ محترمہ گنیت مونگا (ایلیفینٹ وِسپرس) اور محترمہ مانوشی چلر (اداکارہ) ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، احمد آباد، سرسوتی ینتر سے متاثر ہوکر انڈیا پویلین کا ڈیزائن تیار کررہا ہے

کانز کے لیے باضابطہ انتخاب میں چار ہندوستانی فلمیں، منی پوری فلم ’ایشانہو‘ کو ’کلاسکس‘ سیکشن میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے

نومبر 2023 میں 54ویں اِفّی کے پوسٹر اور ٹریلر کا مشاہدہ کرنے کے لیے فیسٹیول

Posted On: 14 MAY 2023 1:31PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ کانز کے افتتاحی دن پر ریڈ کارپٹ پر روایتی تمل لباس ’ویشتی‘ میں واک کرتے ہوئے ہماری بھرپور ہندوستانی ثقافت کی نمائش کرتے ہوئے ڈاکٹر مروگن کے ساتھ فلم ’دی ایلیفینٹ وِسپرس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی فلمساز محترمہ گنیت مونگا، ہندوستانی اداکارہ، ماڈل اور مس ورلڈ 2017 کا خطاب  جیتنے والی مس مانوشی چلر ، ہندوستانی سنیما کی مشہور اداکارہ محترمہ ایشا گپتا اور معروف منی پوری اداکار کنگابم ٹومبا بھی ہوں گے، جن کی بحال شدہ (رسٹورڈ) فلم ’ایشانو‘، اس سال کانز کلاسک سیکشن میں دکھائی جا رہی ہے۔

انڈیا پویلین کا تصور اور ڈیزائن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، احمد آباد کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جس کا موضوع ہے - عالمی برادری کے سامنے ’ہندوستان کی تخلیقی معیشت کی نمائش‘۔ پویلین کا ڈیزائن سرسوتی ینتر سے متاثر ہوکر کیا گیا ہے، جو کہ دیوی سرسوتی کی تجریدی نمائندگی ہے، جو علم، موسیقی، فن، تقریر، حکمت اور علم کی محافظ خیال کی جاتی ہیں۔ پویلین کے رنگ ہندوستان کے قومی پرچم کے رنگوں - زعفرانی، سفید، سبز اور نیلے سے متاثر ہیں۔ ملک کی طاقت اور ہمت کے اظہار کے طور پر زعفرانی، اندرونی امن اور سچائی کے اظہار کی علامت کے طور پر سفید، زمین کی زرخیزی، ترقی اور بھلائی کے اظہار کی علامت کے طور پر سبز، اور دھرم اور سچائی کے قانون کے اظہار کی علامت کے طور پر نیلا رنگ ہے۔ ہندوستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ہندوستانی پویلین ہندوستانی فلم برادری کو تقسیم کے سودوں (ڈسٹری بیوشن)، گرین لائٹ اسکرپٹس، کریک پروڈکشن اشتراک اور دنیا کے بڑے تفریحی اور میڈیا پلیئرز کے ساتھ دستخط کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر افتتاحی سیشن سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کریں گے، تاکہ کانز میلے کے 76 ویں ایڈیشن میں ہندوستان کو مواد کی تخلیق کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر دکھایا جاسکے۔

کانز فلم فیسٹیول میں چار بھارتی فلموں نے باضابطہ انتخاب میں جگہ بنائی ہے۔ کنو بہل کی ’آگرہ‘ ان کی دوسری فلم ہوگی جس کا ورلڈ پریمیئر کانز میں ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ میں ہوگا۔ ان کی 2014 کی پہلی فلم ’تتلی‘، ’اَن سرٹین ریگارڈ ‘ سیکشن میں منظر عام پر آئی۔ انوراگ کشیپ کی ’کینیڈی‘ کو مڈنائٹ اسکریننگ اور نیہیمچ کو فیسٹیول ڈی کانز کے لا سینیف سیکشن میں دکھایا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ بہت سی ہندوستانی فلمیں مارشے ڈو فلمز میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

ایک بحال شدہ منی پوری فلم ’ایشانہو‘، ’کلاسکس‘ سیکشن میں دکھائی جائے گی۔ یہ فلم اس سے قبل 1991 میں فیسٹیول کے ’اَن سرٹین ریگارڈ‘سیکشن میں دکھائی گئی تھی اور اس کی فلمی ریلیز کو نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا نے محفوظ کیا تھا۔ منی پور اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور پرساد فلم لیبس کے ذریعے فلم کو بحال (رسٹورڈ) کیا ہے۔

فیسٹیول ڈی کانز اور مارشے ڈو فلمز دونوں کے حصوں میں دکھائے جانے والے ہندوستانی فلموں کا انتخابی گلدستہ، اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ ہندوستانی سنیما ایک عہد سے گزر چکا ہے۔

انڈیا پویلین میں پورے میلے میں انٹر ایکٹو سیشنز کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ منصوبہ بند اہم سیشنز ہیں-

•     ہندوستان کو فلم بندی کی مکمل منزل کے طور پر ظاہر کرنا اور عالمی فلم کمیشنوں کے ساتھ شریک پروڈکشن کا عمل ہندوستان میں فلم بندی کو فروغ دے گا۔ اس سے نہ صرف ہمارے فلمی شعبے کی ترقی کو تقویت ملے گی، بلکہ اس میں ملک میں سیاحت کو بے پناہ فروغ دینے کی صلاحیت بھی ہے۔ پچھلے سال کانز میں اعلان کردہ مراعات، مزید فلم سازوں کو ہندوستان لانے کے لیے تیار کی جائیں گی۔

•     اقوام کے درمیان تقسیم (ڈسٹری بیوشن) کے عمل میں تعاون کو آسان بنانا ہماری فلموں کی عالمی منڈیوں میں سفر کی رکاوٹوں کو دور کرنے کا کام کرے گا۔

•     دنیا کے دیگر اہم فلمی مارکیٹ اور فیسٹیول کے ساتھ تعامل اور اِفّی کے لیے تال میل قائم کرنا۔

•     شی شائنس: سنیما میں خواتین کا تعاون اس بات کو اجاگر کرے گا کہ فلم سازی میں خواتین کی موجودگی صرف ملازمت سے زیادہ اہم ہے، یہ ایک بڑے ثقافتی مسئلے میں اپنا تعاون دیتی ہے۔

  • اِفّی  2020 میں نوجوان فلمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے  ’75 کریٹیو مائنڈس آف ٹومارو‘کے فارمیٹ پر سیشن شروع ہوا، جو اس کی کامیابی کی کہانی کو ظاہر کرے گا اور اس کے لیے مزید تعاون حاصل کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

کانز ہمیشہ سے ہی ہندوستان اور فرانس دونوں کے لیے خاص رہا ہے اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک پسندیدہ مقام رہے گا۔ پچھلے سال، مارشے ڈو کانز میں ہندوستان ’کنٹری آف آنر‘ تھا۔ اب اس سال آسکرز میں ہندوستانی فلموں کی کامیابی، ہندوستانی کہانیوں کی بڑھتی ہوئی رسائی کو ظاہر کرتا ہے، جن میں سے ’آر آر آر‘ کے’’ناٹو ناٹو‘‘ پر دنیا رقص کررہی ہے اور ’دی ایلیفینٹ وِسپررس‘ نے بہترین دستاویزی فلم کی مختصر کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5103


(Release ID: 1924048) Visitor Counter : 147