امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ پیر کے روز نئی دہلی میں قانون سازی کے مسودے کے موضوع پر منعقد ہونے والے ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کریں گے


اس پروگرام کا مقصد پارلیمنٹ، ریاستی مقننہ، مختلف وزارتوں، قانونی اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران کے درمیان قانون سازی کے مسودے  کے اصولوں اور طور طریقوں کے بارے میں تفہیم پیدا کرنا ہے

Posted On: 14 MAY 2023 12:58PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ  15 مئی 2023، بروز پیر  ، نئی دہلی میں قانون سازی کے مسودے  کے موضوع پر منعقد ہونے والے ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اس پروگرام کا اہتمام جمہوریتوں کے لیے پارلیمانی تحقیق اور تربیتی ادارے (پی آر آئی ڈی ای) کے تعاون سے، آئینی اور پارلیمانی مطالعے کے ادارے (آئی سی پی ایس)کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ، اور اس کا مقصد پارلیمنٹ، ریاستی مقننہ اور مختلف وزارتوں، قانونی اداروں دیگر سرکاری محکموں کے افسران کے درمیان قانون سازی کے مسودے کے اصولوں اور طور طریقوں کے بارے میں تفہیم پیدا کرنا ہے۔

قانون سازی کے مسودے کا سماج اور ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے  نافذ کردہ پالیسیوں اور ضوابط  کی تفہیم پر بڑا اثر ہوتا ہے۔  چونکہ قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے والے قانون سازی کے لیے ذمہ دار ہیں جو جمہوری حکمرانی کو فروغ دیتی ہے اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کرتی ہے، لہٰذا یہ لازمی ہے کہ انہیں وقتاً فوقتاً تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار سکیں۔ یہ تربیتی پروگرام انہیں ان کی صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5102



(Release ID: 1924035) Visitor Counter : 102