نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ 14 مئی کو راجستھان  جائیں گے


نائب صدر جمہوریہ، ناگور کے میڑتا شہر میں سابق مرکزی وزیر آنجہانی جناب ناتھو رام مردھا کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 12 MAY 2023 1:27PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ 14 مئی 2023 کو  راجستھان (پشکر ، کھرنال اور میڑتا شہر ) جائیں گے۔

نائب صدرجمہوریہ پشکر میں  مقدس برہما مندر اور  شری  جاٹ  شوا مندر میں پوجا پاٹھ کریں گے۔

بعد ازاں نائب صدر جمہوریہ ناگور کے کھرنول جائیں گے، جو معروف  اور قابل احترام سماجی مصلح ویر تیجاجی  کی جائے پیدائش ہے۔

اس کے بعد دن میں نائب صدر جمہوریہ سابق مرکزی وزیر آنجہانی جناب ناتھو رام  مردھا کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لئے ناگور کے شہر میں  میڑتا جائیں گے۔

معروف مجاہد آزادی  اور  ناگور کی  کسان برادری  سے تعلق رکھنے والے ممتاز لیڈر آنجہانی جناب ناتھورام مردھا  6 مرتبہ لوک سبھا کے رکن رہے ہیں اور انہوں نے 80-1979 اور 90-1989 تک مرکزی وزیر کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے قومی زرعی  پرائسز کمیشن کے چیئر مین کے طورپر بھی خدمات انجام دیں ۔وہ راجستھان کی قانون ساز اسمبلی کے چار مرتبہ رکن بھی رہے اور انہوں نے راجستھان  حکومت میں  کابینہ کے وزیر کے طورپر بھی اپنی خدمات  انجام دیں۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5063


(रिलीज़ आईडी: 1923642) आगंतुक पटल : 146
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil