کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اسٹارٹ اپ فورم 2023


شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں اسٹارٹ اپس کے لیے جدت طرازی اور عالمی مصروفیات کو فروغ دینے کی خاطر ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم کی تیسری مجلس کا اہتمام

Posted On: 11 MAY 2023 4:29PM by PIB Delhi

غیر روایتی طریقے سے دو کامیاب اجلاس کے بعد وزارت تجارت کے اسٹارٹ اپ انڈیا، شعبہ فروغ برائے صنعت اور اندرونی تجارت نے حال ہی میں نئی دہلی میں پہلی مرتبہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اسٹارٹ اپ فورم کی شکل میں تیسرے اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس مصروفیت کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اسٹارٹ اپ تعاملات کو وسعت دینا، جدت طرازی کے جذبے کو پروان چڑھانا، مزید روزگار پیدا کرنا اور ذہین نوجوان کو مسائل کا اختراعی حل تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

مجلس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے عملاً شرکت کی جس میں سرکاری حکام کا ایک وفد، نجی صنعت کے سرگرم نمائندے، انکیوبیٹرز اور اسٹارٹ اپس نمائندگان شامل تھے۔ مرکزی وزیر مملکتی وزیرِ صنعت و تجارت جناب سوم پرکاش نے کلیدی خطبہ پیش کیا جس میں انہوں نےکسی بھی ملک کی معیشت کو فروغ دینے میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ صنعت و تجارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے شعبے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ منمیت کور نندا نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ کے سفر اور حکومت ہند کی جانب سے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے اقدامات کے تعلق سے وفد سے خطاب کیا۔ 

اس اجلاس میں اشتراک عمل اور صنعت کاری کے جذبے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس اجلاس کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان خاص طور پر مشترکہ پلیٹ فارمز کی تخلیق اور خیالات اور بہترین طریقوں کی سہولت کے ذریعے جدت طرازی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس ایجنڈے کو فروغ دینے اور مقصد کے حصول کے لیے مختلف اسٹارٹ اپ ٹو اسٹارٹ اپ دو طرفہ میٹنگیں کی گئیں۔

علاوہ ازیں مندوبین نے اسٹارٹ اپ انڈیا کی طرف سے ’اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی میں دو طرفہ اور کثیرالطرفہ مصروفیات کے کردار‘ پر منعقد کی گئی ورکشاپ میں بھی حصہ لیا۔ ورکشاپ میں مصروفیات کے مختلف ماڈلز کو سمجھنے کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن بھی رکھا گیا تھا۔ جن سےان ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے اور ایس سی او ممالک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے میںمدد لی جا سکتی ہے۔

بعد ازاں وفد نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) واقع دہلی میں فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی ٹی ٹی) کا دورہ کیا۔ جہاں ایک اسٹارٹ اپ شوکیس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکا نے ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا پہلا تجربہ حاصل کرنے کے لیے اس سہولت کا دورہ کیا۔ اس ٹور کے دوران شرکا کو ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ کی معلومات اور ہندوستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے مواقع سے با خبر کیا گیا۔ انکیوبیٹر کے دورے نے فنڈنگ، رہنمائی اور ہندوستان میں اسکیلنگ کے مرحلے پر اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے کے لیے فراہم کردہ مواقع کی باریکیوں کو اجاگر کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی۔

اس طرح کی مصروفیات کی قیادت کرتے ہوئے ہندوستان نے اختراعی اقدامات کا دائرہ وسیع کرنے، پورے ایکو سسٹم کو ایک ساتھ باندھنے اور ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کو اسی طرح کے پروگرام شروع کرنے کی ترغیب دینے کے مواقع شیئر کرنے کا ایک موقع حاصل کیا۔

قبل ازیں اسٹارٹ اپ انڈیا نے ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے مختلف اقدامات کا اہتمام کیا تھا۔ ان میں یہ اقدامات شامل تھے:۔

1۔ ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم 2020: ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم نے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اسٹارٹ اپس کے لیے کثیر جہتی تعاون اور مشغولیت کی بنیاد رکھی۔

2۔ ایس سی او سٹارٹ اپ فورم 2021: دو روزہ مجلس کا انعقاد عملی طور پر ایک حسب ضرورت پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا تھا جو واقعیت افزودہ ہندوستانی ثقافت کو سامنے لاتا ہے۔ اس مجلس میں ایس سی او اسٹارٹ اپ ہب شروع کیا گیا جو ایس سی او اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے رابطے کا واحد مرکز ہے۔

3۔ فوکسڈ مینٹرشپ پروگرام: ایس سی او کے اسٹارٹ اپ کے بانیوں میں صلاحیت سازی کی خاطر نامزد سٹارٹ اپس کے لیے 3 ماہ کی طویل ورچوئل مینٹرشپ سیریز 'اسٹارٹنگ اپ' کا انعقاد کیا گیا۔

*****

 

 

U.No:5037

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1923474) Visitor Counter : 146