دیہی ترقیات کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں کے لیے زمین کے نظم وضبط کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی

Posted On: 10 MAY 2023 11:23AM by PIB Delhi

گوہاٹی میں 3-4 مئی 2023 کو منعقدہ ‘‘شمال مشرقی ریاستوں میں زمین کے نظم وضبط’’ کے موضوع پر حال ہی میں ختم ہونے والی قومی کانفرنس میں، آسام، تریپورہ، میزورم اور میگھالیہ کی علاقائی اور خود مختار ضلع کونسلوں نے اس بات کو محسوس کیا کہ  ترقی کے لئے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدیدیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ قومی کانفرنس کا اہتمام لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن، مسوری اور محکمہ زمینی وسائل کی طرف سے  محکمہ محصولات، حکومت آسام کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ جناب اجے ٹرکی، سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل نے اس  نیشنل کانفرنس کی صدارت کی۔ اس کانفرنس  میں شرکت کرنے والوں میں  جناب  سونمونی بورہ، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل؛ جناب گیانیندر دیو ترپاٹھی، پرنسپل سیکریٹری، ریونیو، حکومت آسام؛ محترمہ  آنندی، ڈپٹی ڈائریکٹر، لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن، مسوری؛ جناب   پی وی راج شیکھر، ایڈیشنل سرویئر جنرل، سروے آف انڈیا؛ محترمہ مردولا سنگھ، سینئر سوشل ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ، ورلڈ بنک اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس کے علاوہ  بوڈولینڈ علاقائی کونسل کے نمائندے، کاربی انگلونگ خود مختار ضلع کونسل، دیما ہاساو خود مختار ضلع کونسل (تمام آسام میں)؛ تریپورہ قبائلی علاقہ جات خود مختار کونسل، تریپورہ؛ لائی خود مختار ضلع کونسل، میزورم؛ کھاسی ہلز خود مختار ضلع کونسل، گارو ہلز خود مختار ضلع کونسل، جینتیا ہلز خود مختار ضلع کونسل (سب کے سب  میگھالیہ میں) نے نیشنل کانفرنس میں حصہ لیا۔

اس طرح کی پہلی قومی کانفرنس میں ہونے والی بات چیت میں زمینی ریکارڈ کی موجودہ ریاستی طرز عمل اور جدید کاری،  زمینی  نظم وضبط کے جائزے  کا فریم ورک  اور روایتی اور مقامی قوانین، موجودہ طرز عمل اور نئے اقدامات اور زمینی ریکارڈ کی جدید کاری میں سروے آف انڈیا کے کردار پر سیشن شامل تھے۔ جبکہ زمین کے ریکارڈ اور نقشوں کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات نے آسام کے باقی حصوں میں اچھی پیش رفت دکھائی ہے، یہ دیکھا گیا کہ بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل، کاربی انگلونگ خود مختار ضلع کونسل اور دیما ہاساو خود مختار ضلع کونسل کے تحت آنے والے علاقوں میں سنگین خامیاں  موجود ہیں۔  بوڈو لینڈ لینڈ پالیسی تیار کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ کربی انگلانگ کے علاقوں میں سروے اور آباد کاری نہیں کی گئی ہے۔ جب کہ دیما ہساو خود مختار ضلع کونسل نے آسام لینڈ ریگولیشن ایکٹ کو اپنایا ہے، زمین کے بڑے حصے میں غیر محصولیاتی  رقبہ ہے اور ضرورت محسوس کی گئی کہ ان علاقوں کا سروے کیا جائے۔ تریپورہ قبائلی علاقہ جات کی خود مختار کونسل کے آٹھ اضلاع ہیں اور چھٹے شیڈول اور 10 روایتی قوانین کے تحت تقریباً 10,000 مربع کلومیٹر کا علاقہ ہے،چھٹے شیڈول کے لائی خود مختار ضلع کونسل کے علاقوں میں، علاقوں کے سروے/ از سر نو جائزے  کی ضرورت محسوس کی گئی۔ میگھالیہ کے کھاسی ہلز خود مختار ضلع کونسل کے علاقوں میں، زمین زیادہ تر کمیونٹی کی ملکیت ہے۔ گارو ہلز خود مختار ضلع کونسل میں ضلع کونسل کے ذریعہ سالانہ پٹے جاری  کرنے کا نظام ہے۔ جبکہ جینتیا ہلز خود مختار ضلع کونسل میگھالیہ ،میگھالیہ لینڈ سروے اور ریکارڈ کی تیاری ایکٹ 1980 کی پیروی کرتی ہے۔

DSC_4742.JPG

جناب اجے ٹرکی، سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل نے ڈپٹی ڈائریکٹر،محترمہ آنندی کی کوششوں کی ستائش کی۔ ایل بی ایس این اے اے نے کانفرنس کے انعقاد میں اور شروع میں واضح کیا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف خود مختار ضلع کونسلوں کے ذریعہ اپنے اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹل اور جدید بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی تھی، اس کے لیےآئینی فریم ورک اور قائم کردہ قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے  کونسلوں کی حمایت کرتے ہوئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ اس سمت میں ایک قدم  اورآگے بڑھاتے ہوئے، بوڈولینڈ علاقائی کونسل نے زمینی ریکارڈ کی  ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کاری کے لیے ایک تجویز پیش کی تھی اور محکمہ زمینی وسائل نے اسے باضابطہ منظوری دے دی تھی۔زمینی وسائل کے محکمے  کےسکریٹری نے شمال مشرقی ریاستوں میں درکار کام کی وسعت کا مزید مشاہدہ کرتے ہوئے   بتایا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں زمینی نظم و نسق کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس کے ساتھ مشاورت کے بعد مجاز اتھارٹی کی منظوری دی جائے گی۔ جناب سونمونی بورہ، جوائنٹ سکریٹری نے مختلف خود مختار ضلع کونسلوں سے درخواست کی کہ وہ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کے تحت زمینی ریکارڈ کےڈیجیٹائزیشن اور جدید بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھیجیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر، ایل بی ایس این اے اے محترمہ آنندی اور پرنسپل سکریٹری، ریونیو، حکومت آسام کا ،نیشنل کانفرنس کے انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا ۔

DSC_4829.JPG

*************

 

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4978



(Release ID: 1923025) Visitor Counter : 155