کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور کناڈا کے درمیان وزارتی سطح کے چھٹے مذاکرات اختتام پذیر، مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے سرمایہ کاری کو مربوط ڈھنگ سے فروغ دینے اور معلومات کے تبادلے کے لئے تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا


جی 2 جی تال میل اہم معدنیاتی سپلائی چین میں لچکداری کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے: جناب گوئل

دونوں ملکوں کے وزراء نے کناڈا – انڈیا سی ای او فورم پر پھر سے کام کرنے اور اسے دوبارہ لانچ کرنے پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 10 MAY 2023 10:10AM by PIB Delhi

کامرس و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی بین الاقوامی تجارت، برآمدات کے فروغ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی کی وزیر محترمہ میری نگ نے کناڈا کے شہر اوٹاوا میں 8 مئی 2023 کو تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور کناڈا کے درمیان وزارتی سطح کے چھٹے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں وزراء نے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارت اور معاشی تعلقات کے ٹھوس بنیاد پر زور دیا اور باہمی تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لئے اہم موقع کو تلاش کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے جی 20 کی صدارت کی حیثیت سے ہندوستان کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا اور جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری ورکنگ گروپ میں ہندوستان کی جانب سے اپنائی گئیں ترجیحات کے لئے بھی اپنی حمایت ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اگست 2023 میں ہونے والی ہندوستان میں جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی منتظر ہیں۔

ہندوستان اور کناڈا کے درمیان سامان کے لحاظ سے باہمی تجارت 2022 میں تقریباً 8.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جو 2021 کے مقابلے کہیں زیادہ تھی اور اس میں تقریباً 25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے خدمات کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور  دو طرفہ خدمات  کے سیکٹر میں تجارت بڑھانے کے لئے اہم گنجائش کا ذکر کیا، جو 2022 میں تقریباً 6.6 ارب امریکی ڈالر کو پار کرگئی تھی۔

دونوں وزراء نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے صاف ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور بیٹریاں، قابل تجدید توانائی / ہائیڈروجن اور اے آئی شامل ہیں۔ دونوں وزراء نے اپنے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ وہ ایک مستقل بنیاد پر باہمی اہمیت کے تجارتی کمیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں۔

دونوں وزراء نے اب تک کے مذاکرات کے ساتویں دور میں ہندوستان – کناڈا کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے سے متعلق بات چیت میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے وزراء نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ای پی ٹی اے دیگر باتوں کے علاوہ سامان، خدمات، سرمایہ کاری ، رولس آف اوریجن، سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں اور تنازعات کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی عزم کا احاطہ کریں گے اور دوسری کئی باتوں کا بھی احاطہ کیا جاسکتا ہے جہاں آپسی سمجھوتہ ہوچکا ہے۔

کلیدی نتائج:

دونوں فریقوں نے ترجیحی طور پر 2023 کے موسم خزاں میں مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے ذریعے مستقبل قریب میں دونوں فریقوں کے درمیان مربوط سرمایہ کاری کے فروغ، معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون جیسے اقدامات کے ذریعے بہتر تعاون تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزراء نے اہم معدنیاتی سپلائی چین لچک کو فروغ دینے کے لیے جی 2 جی میں تال میل کی اہمیت پر اتفاق کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ٹورینٹو میں پراسپیکٹرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کانفرنس (پی ڈی اے سی) کے موقع پر سرکاری سطح پر سالانہ مذاکرات کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں وزراء نے نئے سرے سے توجہ اور ترجیحات کے نئے سیٹ کے ساتھ کناڈا - انڈیا سی ای او فورم پر پھر سے کام کرنے اور اسے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ سی ای او فورم کا اعلان آپسی اتفاق سے جلد کسی تاریخ میں کیا جائے گا۔ سی ای او فورم بی 2 بی رابطے کو بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا۔

کناڈا کی وزیر محترمہ میری نگ نے اعلان کیا کہ وہ اکتوبر 2023 میں ہندوستان کے لئے کناڈا کے تجارت کے مشن کی ایک ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا، کیونکہ وہ اس کے لیے ایک بڑا تجارتی وفد لے کر ہندوستان آئیں گی۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ور افراد اور ہنر مند کارکنوں، طلباء اور کاروباری مسافروں کی آمد و رفت اور دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے میں اس کی زبردست شراکت داری کا ذکر کیا اور اس تناظر میں نقل مکانی اور نقل و حرکت کے شعبے میں بہتر بات چیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

دونوں وزراء نے دوطرفہ اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہنر اور اختراعی شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم ڈی ٹی آئی کے تحت قائم میکانزم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور باقاعدہ فالو اپ کے لیے دونوں فریق ایک سالانہ ورک پلان کے ساتھ آئیں گے، جس کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور اس کی رپورٹ دی جائے گی۔

دونوں ملکوں کے وزراء نے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تمام شعبوں میں روابط کی تعمیر اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مستقل رفتار فراہم کرنے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔

میٹنگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

Urdu No. 4973

                          



(Release ID: 1923011) Visitor Counter : 88