وزیراعظم کا دفتر
اسرائیل کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی
دونوں نے ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون جیسے زراعت، پانی، اختراعات اور عوام سے عوام کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنی گرمجوشانہ مبارکباد پیش کی
Posted On:
09 MAY 2023 9:00PM by PIB Delhi
اسرائیل کے وزیر خارجہ عزت مآب جناب ایلی کوہن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انہوں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں زراعت، پانی، اختراعات اور دونوں معیشتوں کی وسیع پیمانے پر تکمیل کرنے والےعلمی شراکت داری کے ترجیحی شعبے شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا بھی ان امور میں شامل ہے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے وزیرخارجہ ایلی کوہن سے درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو کو ان کی پرتپاک مبارکباد پیش کریں۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ رض
U. No.4969
(Release ID: 1922995)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada