وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کا ایم آئی جی-21 طیارہ حادثہ کا شکار
Posted On:
08 MAY 2023 12:25PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) کا ایک ایم آئی جی-21 لڑاکا طیارہ آج صبح تقریباً 09:45 بجے گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ طیارہ سورت گڑھ کے ایئر فورس اسٹیشن سے معمول کے آپریشنل ٹریننگ کے لیے اُ ڑان بھر رہا تھا۔ اس کے فوراً بعد، پائلٹ کو جہاز میں ہنگامی صورت حال کااحساس ہوا، جس کے بعد اس نے موجودہ طریقہ کار کے مطابق طیارے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔ ایسا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، اس نے ایک محفوظ اخراج کا عمل شروع کیا، اس عمل میں معمولی چوٹیں آئیں۔ پائلٹ کو سورت گڑھ اڈے سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال مشرق سے برآمد کیا گیا۔
ہنومان گڑھ ضلع کے بہلول نگر میں طیارے کا ملبہ ایک مکان پر گرا، جس میں بدقسمتی سے تین افراد کی جانیں گئیں۔ آئی اے ایف جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ رض
U. No.4890
(Release ID: 1922504)
Visitor Counter : 184