بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے کہا ہے کہ آتم نربھر بھارت اور برآمدات کو فروغ دینے کا مقصد حاصل کرنے کے لئے ایم ایس ایم ایز کے درمیان ایڈوانس مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے واسطے درآمدی متبادل اور ساختی اقدامات کے لیے صحت کو ایک ہدف شعبے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے
Posted On:
04 MAY 2023 5:24PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے 3 مئی 2023 کو نئی دہلی میں انڈیا ہیلتھ ڈائیلاگ (آئی ایچ ڈی) پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب رانے نے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متاثر کن اور بصیرت انگیز قیادت میں ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب اور ہر طرح سے آتم نربھر بنانے کےلئے ایم ایس ایم ای کی وزارت مستقبل کے واسطے لچکدار عالمی سپلائی چین بنانے کے مقصد سے ہندوستان کے ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہماری وزارت نے صحت کو درآمدی متبادل کے لیے ایک ہدف شعبے کے طور پر شناخت کیا ہے اور اتم نربھر بھارت اور صحت کے ڈومین میں برآمدات کو فروغ کا مقصد حاصل کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای کے درمیان ایڈونسڈ مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے واسطے ساختی اقدامات کے لیے آئی ایچ ڈی کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ایمس دہلی میں انڈیا ہیلتھ ڈائیلاگ کے آغاز کے موقع پر عالمی صحت کی صنعت کے ماہرین اور صنعت کے رہنماؤں کے مطابق مستقبل کے لیے تیار ٹیکنالوجیز اور اختراعات ہندوستان میں صحت کے ہر پہلو کو بدل دیں گی کیونکہ ملک، خود کفیل (آتم نر بھر بھارت) بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ جدید ٹیکنالوجیز ہندوستان کے مستقبل پر حاوی ہونے والی ہیں اور ایڈوانس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی تعمیر میں ایم ایس ایم ایز کی وزارت کا رول ہندوستان کو اتم نربھر بھارت بنانے اور ہندوستان کو صحت اور صحت دیکھ ریکھ میں مینوفیکچرنگ ہب بنانے میں اہم ہے۔
انڈیا ہیلتھ ڈائیلاگ (آئی ایچ ڈی) – جو کہ ایک تعاون والا اور متعلقین کا پلیٹ فارم ہے ، انڈین چیمبر آف بزنس اینڈ کامرس کی ایک عالمی پہل ہے جو کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی ساتھ شراکت داری میں کی جارہی ہے اور جس کو ایم ایس ایم ای کی وزارت کا تعاون حاصل ہے۔ اس پہل کا مقصد ستقبل کے لیے صحت اور صحت دیکھ ریکھ کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے ایک زبردست ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔
انڈیا چیمبر کے صدر اور سی ای او جنا ب نتن پنگوترا نے کہا کہ آئی ایچ ڈی کو خاص طور پر ایک مربوط پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جوکہ صحت دیکھ ریکھ کے شعبے میں اتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کے لیے تبدیلی لانے اور ایک جامع ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے پیش پیش رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ریاستی حکومتوں کے لیے اپنی اپنی ریاستوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ ہیلتھ ریسرچ کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو اور ڈی جی ، آئی سی ایم آر ڈاکٹر راجیو بہل نے آئی سی ایم آر کیمپس میں انڈیا ہیلتھ ڈائیلاگ (آئی ایچ ڈی) شروع کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4849
(Release ID: 1922172)
Visitor Counter : 138