سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت –اسرائیل دوستی – صنعتی تحقیق  اور ترقیاتی تعاون  کے ایک نئے دور کا آغاز 


جمہوریہ بھار ت کی سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت  کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل  (سی ایس آئی آر )اور اسرائیل کی وزارت دفاع   کی دفاعی تحقیق وترقی کی ڈائریکٹوریٹ  ( ڈی ڈی آر اینڈ ڈی )  کے درمیان صنعتی تحقیق   اورترقیاتی تعاون کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط

بھارت اور اسرائیل مصنوعی ذہانت (اے آئی )، کوانٹم اور سیمی کنڈکٹرس  ،سنتھیٹک بائیولوجی  جیسے اعلیٰ ٹکنالوجی کے شعبوںمیں اشتراک میں اضافہ کریں گے

Posted On: 04 MAY 2023 10:43AM by PIB Delhi

بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائنس اور ٹکنالوجی  میں تعاون   کے ایک یادگار سنگ میل کے طورپر  جمہوریہ بھار ت کی سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت  کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل  (سی ایس آئی آر )اور اسرائیل کی وزارت دفاع   کی دفاعی تحقیق وترقی کی ڈائریکٹوریٹ  ( ڈی ڈی آر اینڈ ڈی )  کے درمیان صنعتی تحقیق   اورترقیاتی تعاون کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PXHZ.png

سی ایس آئی آر کے ڈی جی  ڈاکٹر این کلائی سلیوی اور ڈی ایس آئی آر کے  سکریٹری  نے حکومت ہند کی سائنس اور ٹکنالوجی اور  زمینی سائنس کے محترم وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور سی ایس آئی آرسوسائٹی کے نائب صد ر کا اس میٹنگ میں شرکت کرنے اور  سی ایس آئی آر کے لئے مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے   اہم شخصیات کا خیر مقدم کیا اور سی ایس آئی آر  کا ایک جائزہ  پیش کیا اور  ایرو اسپیس  ، حفظان صحت ، توانائی وغیر ہ میں  ڈی ڈی آر اینڈ ڈی   کے ساتھ جاری اشتراک   اور تحقیق سے متعلق  تفصیلات  پیش کیں۔انہوں نے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی   کے ساتھ سی ایس آئی آر کے ترجیحی موضوعات  میں  ساجھیدار ی   اور مصنوعی ذہانت  ،کوانٹم  اور سیمی کنڈکٹرس  اور سنتھیٹک بائیولوجی وغیرہ  جیسے اعلیٰ ٹکنالوجی کے شعبوںمیں اشتراک میں اضافہ کرنے پر  زور دیا۔

سی ایس آئی آراور اپنی ٹیم  کی تعاون کی کوششوں   کا اعتراف کرتے ہوئے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سربراہ  ڈاکٹر ڈینیل گولڈ نے   اس امید کا اظہار کیا کہ سی ایس آئی آر – ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کا تعاون دونوںملکوں کی فلاح وبہبود کے لئے  مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی   نہ صرف  تحقیق اورترقی کے اداروں کے ساتھ اشتراک کا خیر مقدم کرتا ہے بلکہ  دونوں فریقوں کے اسٹارٹ اپس  اور  کمپنیوں   وغیر ہ کےساتھ  اشتراک   کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے   اے آئی اور فوٹو نکس   میں   اسرائیل کی قوت  سے متعلق  تفصیلات پیش کیں اور  اعلیٰ ٹکنالوجی کے شعبوںمیں   سی ایس آئی آر کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کیا  جوایک بہترمستقبل کے قیام کے لئے راہ ہموار کرے گا۔

بھارت –اسرائیل کے درمیان کامیاب سفارتی تعلقات   کی تین دہائیاں مکمل ہونے پر خطاب کرتے ہوئے بھارت میں اسرائیل کے سفیر جناب ناؤر گیلون   نے  اس بات  پر زوردیا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقا ت  2018  میں  دونوں ملکوں کے  وزرائے اعظم کے دوروں کے بعد  کلیدی ساجھیداری میں بدل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر – ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے درمیان تعاون  بھارت اسرائیل تعلقات میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ کرے گا۔

ڈاکٹر این کلائی سیلوی   اور ڈاکٹر ڈینیل گولڈ نے  حکومت ہند  کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر اور سی ایس آئی آر سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔      

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022JR9.png

اس مفاہمت نامے سے  خصوصی پروجیکٹوں کے نفاذ کے ذریعہ  باہمی طورپر متفقہ صنعتی ٹکنالوجی کےشعبوںمیں  صنعتی تحقیق وترقی کے پروگراموںمیں تعاون کیا جاسکے گا۔اس اشتراک میں  کچھ کلیدی سیکٹر  جیسے  حفظان صحت ، ایرواسپیس اور  الیکٹرانکس انسٹرومنٹیشن  ،  سول  ، بنیادی ڈھانچہ اور انجنئرنگ ، کیمکل اور پیٹرو کیمکل ،  توانائی کے آلات سمیت  پائیدار توانائی ،  ماحولیات ، زمینی اور سمندری سائنس اور پانی  ، کانکنی ، معدنیات  ،  دھات  اور مادے   ،زراعت ،تغذیہ اور بائیو ٹکنالوجی شامل ہیں۔مفاہمت  نامے کے ذریعہ اشتراک کو  سی ایس آئی آر اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کے سربراہوں  کے ذریعہ   چلائی  جانے والی  مشترکہ اسٹریئنگ  کمیٹی   کے ذریعہ   پروجیکٹوں کو نافذ کیا جائے گا اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ باہمی طو رپر مفید صنعتی ٹکنالوجی میں  تعاون   کو آگے بڑھایا جاسکے۔

سی ایس آئی آر اور  ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کے درمیان  موجودہ  ایرو اسپیس  اور ہائیڈروجن میں خصوصی اشتراک  پر سی ایس آئی آر کی  قومی ایرو اسپیس  لیباریٹری   (سسی ایس آئی آر- این اے ایل )  کے ڈائریکٹر   ڈاکٹر ابھے پاشیلکر اور  سی ایس آئی آر – این سی ایل  کے ڈائریکٹر اشیش لیلے  نے تفصیلات  پیش کیں  ۔ انہوں نے زیادہ اونچائی والے پلیٹ فارم ، سی ایس آئی آرکی ہائیڈروجن ویلی پروگرام   سمیت  ان  شعبوں میں  مستقبل کی ٹکنالوجیوں میں اشتراک کا خیر مقدم کیا۔

سی ایس آئی آر-کیمکل ٹکنالوجی کے بھارتی ادارے  (سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی )  اور  میسرز  101 تھیروپیٹکس  کے درمیان  کووڈ  -19 کی دوا سے متعلق طبی تجربات   کے لئے تھیراپی میں خصوصی اشتراک اور اس کے فوائد کے بارے میں تفصیلات  پیش کی گئیں، جو   اگر کامیاب ہوئیں تو ، مستقبل میں ہونےوالی وباؤں  کے لئے تیار ی میں موثر کردار ادا کرسکیں  گی۔ میٹنگ کے دوران  سی ایس آئی آر – آئی آئی سی ٹی اور میسرز  101 تھیراپیٹکس کے درمیان بھی مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S7TL.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YZLH.jpg

.ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے ایس این ٹی  کے شعبے میں  ایک بہت اہم سال ہے ، بھارت  کے وزیر اعظم کی قیادت میں بھارت  جی -20 کی صدارت کررہا ہے،  موٹے اناج کا بین الاقوامی سال منارہا ہے اور اسی سال بھارت اور اسرائیل نے  کامیاب سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل کئے ہیں۔

انہیں  اس بات سے مطلع کیا گیا کہ سی ایس آئی آر کی خصوصی لیباریٹریاں  ترجیحی   شعبوں میں  موجود ہیں اور اس لئے ا س تعاون کے لئے یقینی اور مناسب صلاحیت رکھتی ہیں۔ مثال کے طورپر  سی ایس آئی آر – این سی ایل کے ذریعہ  ملک میں تیار کردہ ہائیڈروجن  ایندھن  کے سیل والی بس   ،سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی  ایم  کے ذریعہ  جامنی انقلاب  (لیوینڈر کی کاشت ) وغیرہ ۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ  ٹکنالوجی میں ساجھیداری کا خیر مقدم کیا اور بھارت  - اسرائیل تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے  دونوں  فریقوںکو مبارکباددی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IFJR.jpg

سی ایس آئی آر کے بین الاقوامی ایس اینڈ ٹی   امور کی ڈائریکٹوریٹ  (آئی ایس ٹی اے ڈی ) کے سربراہ   ڈاکٹر راما سوامی بنسل  نے  سی ایس آئی آر کے لئے  ان کے تعاون کے لئے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ، اسرائیل کی ٹیم کو تعاون کے لئے اور   سی ایس آئی آر اور  ایم ای اے کے ساتھیوں  کو ان کے تعاون  اور مفاہمت نامے پر دستخط  کی میٹنگ کے دوران  موجود رہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006Q27P.png

*************

ش ح۔و ا ۔ رم

U-4807



(Release ID: 1921891) Visitor Counter : 135