صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جسمانی اعضاء کے عطیہ کی پالیسی کا جائزہ لیا:بین الاقوامی معیار سے سیکھنے کی ہدایت دی
دور اندیش ڈھانچہ جاتی اصلاحات آغاز
ملک بھر میں جسمان اعضاء کے ٹرانسپلانٹ میں تین گنا اضافہ ؛2013میں یہ تعداد پانچ ہزار تھی جو 2022میں بڑھکر 15ہزار سے زیادہ ہوگئی
Posted On:
03 MAY 2023 12:38PM by PIB Delhi
اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں اصلاح کےلئےدوراندیش ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کا آغاز ہونے والا ہے۔اس سلسلے میں صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں۔جبکہ انہوں نے آج یہاں صحت کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ جسمانی اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹ کا جائزہ لیا۔
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے من کی بات کے ریڈیو پروگرام کے 99ویں نشریے میں اپنے آس پاس کے لوگوں کی جانیں بچانے کےلئے ملک کے عوام سےجسمانی اعضاء کو عطیہ کرنے کے عظیم مقصد کےلئے آگے آنے کی اپیل کی۔اس سےجسمانی اعضاء کو عطیہ کرنے کی سمت میں ملک میں ایک تازہ تحریک کا آغاز ہوگا۔ملک بھر میں مجموعی طورپر جسمانی اعضاء کو عطیہ کرنے کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہورہا ہے، سال 2013 میں یہ تعداد پانچ ہزار سے بھی کم تھی جو سال 2022 میں بڑھکر 15ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اب، قومی (این او ٹی ٹی او)، علاقائی (آر او ٹی ٹی او) اور ریاستی سطح (ایس او ٹی ٹی او) پر آرگن اینڈ ٹشوز ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشنز کے نیٹ ورک کے ذریعے بہتر ہم آہنگی کی وجہ سے فی فوت شدہ عطیہ کنندہ مزید اعضاء کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سال 2016 میں 930 فوت شدہ عطیہ دہندگان سے 2265 اعضاء استعمال کیے گئے جبکہ سال 2022 میں 904 فوت شدگان سے 2765 اعضاء استعمال کیے جا سکے۔
این او ٹی ٹی او اسپتالوں میں اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار رہنمائی کے طور پر ٹرانسپلانٹ مینوئل پر کام کر رہا ہے اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹرز کی تربیت کے لیے معیاری کورس پر بھی کام کر رہا ہے۔ یہ دونوں دستاویزات جلد مکمل کر کے جاری کر دی جائیں گی۔ پروگرام کے بہتر نفاذ کے لیے این او ٹی ٹی او میں کوآرڈینیشن، آئی ای سی ، ٹریننگ اور ایچ آر/اکاؤنٹس کے لیے چار ورٹیکلز بنائے گئے ہیں۔ حال ہی میں، حکومت ہندوستان نے مرکزی حکومت کے اُن ملازمین کو 42 دن تک کی خصوصی آرام دہ چھٹیاں دی ہیں، جو عوامی مفاد میں ایک خصوصی فلاحی اقدام کے طور پر کسی دوسرے انسان کو عضو عطیہ کرتے ہیں ۔
صحت کی مرکزی وزارت کی رہنمائی کے تحت ،صحت اور خاندانی بہبود کی کی وزارت بھی ملک میں اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن کو بڑھانے کے لیے مزید پالیسی اصلاحات کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنے کے جذبے پر عمل کر رہی ہے۔
************
ش ح۔ام۔
(U: 4780)
(Release ID: 1921602)
Visitor Counter : 115