وزارت دفاع
مالدیپ کی عزت مآب وزیر دفاع ماریہ دیدی کی دعوت پر عزت مآب بھارتی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے مالدیپ کے دورے پر ایک مشترکہ پریس اعلامیہ
Posted On:
03 MAY 2023 12:11PM by PIB Delhi
ہندوستان کے عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم مئی 2023 کو مالدیپ کی اپنی ہم منصب وزیر دفاع محترمہ ماریہ دیدی کی دعوت پر مالے پہنچے۔
- اپنے دورے کے دوران عزت مآب جناب راجناتھ سنگھ اور محترمہ ماریہ دیدی نے دفاعی تعاون کو بڑھانے اور ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ بات چیت کی۔ انہوں نے باہمی تشویش کے وسیع علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
- دونوں وزراء نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم کے احترام کی اہمیت پر زور دیا اور ان اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
- وزراء نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جاری دفاعی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا، جس میں مشترکہ مشقیں اور فوجی حکام کے دوروں کے تبادلے شامل ہیں۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، قدرتی آفات کے انتظامیہ ، سائبر سکیورٹی اور میری ٹائم سکیورٹی جیسے شعبوں میں بہترین طریقوں اور مہارت کے اشتراک کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
- وزراء نے دفاعی تجارت، صلاحیت سازی اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں سمیت تعاون کے لیے نئے راستے دریافت کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں اور تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
- دورے کے دوران عزت مآب وزیر جناب راج ناتھ سنگھ نے مالدیپ کے صدر محترم ابراہیم محمد صالح سے ایک خیر سگالی ملاقات کی اور وزیر خارجہ جناب عبداللہ شاہد سےبھی ملاقات کی۔
- اس کے علاوہ ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اوران کی ہم منصب محترمہ دیدی نے مالدیپ کے صدر عزت مآب صالح کی موجودگی میں ہوراوی کے متبادل جہاز کے کمیشننگ کی تقریب میں شرکت کی۔ بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر صالح کے حالیہ بھارتی دورہ کے دوران پرانے جہاز ہوراوی کے لیے متبادل جہاز کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
- وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایم این ڈی ایف کو ایک اضافی لینڈنگ کرافٹ بھی بطور تحفہ پیش کیا۔ ان جہازوں کو حوالے کرنا خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے ہندوستان کے وژن (ایس اے جی اے آر-ساگر) کے مطابق ہے جو ایک محفوظ، خوشحال اور مستحکم بحر ہند خطے کے لیے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا اور مشترکہ طور پر ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
- اس دورے میں ایم این ڈی ایف کوسٹ گارڈ 'ایکتھا ہاربر' کا سنگ بنیاد عزت مآب وزیر دفاع جناب سنگھ اور محترمہ دیدی نے رکھا۔ کوسٹ گارڈ ہاربر کی ترقی اور سیفاوارو میں مرمت کی سہولت ہندوستان کے سب سے بڑے امدادی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
- اپنی روانگی سے قبل، عزت مآب وزیر جناب راجناتھ سنگھ نے دورہ کے دوران ان کی اور ان کے وفد کی مالدیپ کی ہم منصب عزت مآب محترمہ ماریہ دیدی کی گرمجوشی اور خوشگوار مہمان نوازی کے لیے ان کی ستائش کی۔
- دونوں فریقوں نے اپنے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ جذبات کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بات چیت اور تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
- اس دورے نے اپنے اپنے ممالک اور خطے کی سلامتی اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے دونوں دوست پڑوسیوں کے عزم کو پھر سے دہرایا۔
************
ش ح۔ام۔
(U: 4778)
(Release ID: 1921591)
Visitor Counter : 147