پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے 24ویں قومی پارلیمانی مقابلہ، 2022-23 کے انعامات کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کرے گی
Posted On:
03 MAY 2023 11:40AM by PIB Delhi
جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے 24 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2022-23 کے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعرات، 4 مئی، 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
پارلیمانی امور اور ثقافت کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اس تقریب کی صدارت کریں گے اور مقابلہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں اور ودیالیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
اس موقع پر، جواہر نوودیا ودیالیہ، نادیہ، مغربی بنگال (پٹنہ ریجن) کے طلباء جو جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے 24 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے، 2022-23 میں اول رہے، یوتھ پارلیمنٹ کی دوبارہ کارکردگی پیش کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 26 سالوں سے جواہر نوودیا ودیالیوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کا انعقاد کرتی آ رہی ہے۔ جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی اسکیم کے تحت، 2022-23 کے دوران پورے ہندوستان میں نوودیا ودیالیہ سمیتی کے 8 خطوں میں پھیلے ہوئے 80 ودیالیوں کے درمیان سیریز کا 24 واں مقابلہ منعقد کیا گیا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں نظم و ضبط، متنوع رائے کی رواداری، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے طریقہ کار، بحث و مباحثے کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کا معیار اور موثر تقریر کے فن اور ہنر کو فروغ دیتی ہے۔
رننگ پارلیمانی شیلڈ اور مقابلے میں اول آنے پر ٹرافی جواہر نوودیا ودیالیہ، نادیہ، مغربی بنگال (پٹنہ ریجن) کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 7 ودیالیوں کو اپنے علاقے میں پہلے نمبر پر آنے پر وزیر اعظم کی طرف سے میرٹ ٹرافیاں بھی دی جائیں گی۔
************
ش ح۔ام۔
(U: 4776)
(Release ID: 1921559)
Visitor Counter : 147